سرسید سے کو موقع پردولت پورنٹ بستی میں ایک اہم پروگرام کا انعقاد آج
نٹ برادری کو مین اسٹریم سے جوڑنا بہت ضروری: ڈاکٹر ذیشان
آعظم گڑھ ۔(یو این اے نیوز 16اکتوبر 2022)الفاروق پبلک اسکول مہذب پور اور الفلاح فائونڈیشن کے اشتراک سے سرسید ڈے کی مناسبت سے 17 اکتوبر کو اعظم گڑھ کی تحصیل نظام آباد کے دولت پور کی نٹ بستی میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیاہے، جس میں الفاروق پبلک اسکول کے اساتذہ طلباء اور الفلاح فاونڈیشن کے ممبران شرکت کریں گے۔ پروگرام کی جانکاری دیتے ہوئے الفاروق پبلک اسکول کے مینیجر ڈاکٹر ذیشان احمد نے بتایا کہ یہ پروگرام سرسید ڈے کی مناسبت سے رکھا گیاہے،
اور ہم چاہتے ہیں دوسری برادریوں کی طرح نٹ برادری بھی تعلیم یافتہ ہوں۔ اس کے لئے الفلاح فاونڈیشن کئی مہینوں سے کوشس کررہی ہے ،لہذا ان کی مکمل حمایت کے لئے ہم نے یہ پروگرام منعقد کیاہے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ کل کے پروگرام میں نٹ طلبہ کے درمیان قیمتی کمبل،کتابیں اور دیگر اشیاء بطورانعام تقسیم کی جائیں گی تاکہ تعلیم سے ان کی دلچسپی میں اضافہ ہو، ان کا تعلیمی سلسلہ جاری رہےاور وہ اس میدان میں آگے بڑھتے چلے جائیں۔ الفلاح فاونڈیشن زمہ دار معاذ سنجری نے کہاکہ اعظم گڑہ ایک ایسا خطہ ہے جہاں مدارس اور عصری اداروں کا جال بچا ہوا ہے ،
قدم قدم پر تعلیمی مراکز موجود ہیں۔بس ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام لوگ اس براردی کے لئے آگے آئیں اور دوسری برادریوں کی طرح ان کو بھی تعلیم سے جوڑنے کی کوشش کریں۔ اس کے لئے ان کی بستیوں میں جاکر ان کے مسائل جاننے کی کوشس کریں اور ان کے لئے مدارس و مساجد اور مکاتب کے قیام کی کوشس کریں ۔ الفلاح فائونڈیشن کی کوشس یہ ہے کہ وہ اس برادری کو ایک روشن مستقبل دیں اور ان کو تعلییم یافتہ بناکر قوم و ملت کے لئے سود مند بنائیں۔پروگرام 17 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے شروع ہوکر ساڑھے دس بجے تک چلے گا۔
الفلاح فاونڈیشن اور الفاروق پبلک اسکول آپ حضرات سے شرکت کی درخواست کرتا ہے۔ تشریف لائیں اور اس کار خیر کا حصہ بنیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں