تازہ ترین

پیر، 17 اکتوبر، 2022

سر سید ڈے کے موقع پر دولت پور نٹ بستی میں شاندار پروگرام کا انعقاد

سر سید ڈے کے موقع پر دولت پور نٹ بستی میں شاندار پروگرام کا انعقاد

نٹ مسلمان تعلیم کیلئے جدوجہد کریں اور بھیک نہ مانگیں:ذاکر حسین

آعظم گڑھ۔( یو این نیوز 17اکتوبر 2022)الفاروق پبلک اسکول مہذب پور ،آعظم گڑھ) اور الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام مسلم نٹ بستی دولت پور میں سر سید ڈے دھوم دھام سے منایا گیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر حسین نے کہا کہ نٹ برادری کو مین اسٹریم سے جوڑنا بہت ضروری ہے۔ہمیں نٹ مسلمانوں کی تعلیم اور خوشحال زندگی کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ نٹ برادری بھیک مانگنے کے بجائے محنت مزدوری کرکے کھائے کمائے۔
ذاکر حسین بیان کرتے ہوئے

ہمیں عزت کی زندگی گزارنا ہے،ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا ہے۔ہمیں پڑھ لکھ کر پولس افسر،فوجی بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے۔انہوں نےنٹ مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ غربت اور جہالت کی وجہ سے آج آپ لوگ ملک کی سب سے مظلوم برادری ہیں۔آپ کو محنت کرنی ہوگی،آپ کو عزت کی زندگی گزارنے کیلئے تعلیم یافتہ ہونا پڑے گا۔۔۔۔اپنے بیان میں ڈاکٹر ذیشان نے کہا کی آج ہمکو سر سید کی قربانیوں کو یاد کرنا پڑیگا۔ اُنکے دکھاے ہوئے راستے پر چلنا پڑیگا۔ سر سید کی فوٹو لگا لینا اور قورمہ روٹی کھا لینا اور ترانا سن لینے سے ہی سر سید ڈے کا مقصد نہیں پورا ہوگا ہمکو اُنکے دی ہوئی تعلیم کو زندہ رکھنا ہوگا اُنکے عزم اُنکے حوصلے اور اُنکے دکھائی ہوئی راہ پر چلنا ہوگا۔ اُنکے دیکھے ہوئے خواب کو زندہ تعبیر کرنا پڑیگا۔ ہندوستان میں مسلمان ایک ذمےدار شہری ہمیشہ سے تھا اور رہیگا۔ 



اپنی ذمےداریوں کو بخوبی انجام دینے کے لیے اس قوم کو تعلیم کی بہت ضروت ہے۔ اس قوم کی ہر ایک کڑی اس ملک کے لیے انمول ہے۔ آج ان کڑیوں میں سے ایک کڑی کو مضبوط کرنے کے واسطے ہم لوگ یہاں اکٹھا ہوئے ہیں۔ انکی مضبوطی ہمارے ملک کی طاقت ہوگی۔ انکی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہوگی۔ میں اپنے کچھ علیگ بھائیوں کا تہے دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کی میں نے جب بھی انکو آواز دی انہوں نے اپنے اس بھائ کو کبھی مایوس نہیں کیا اور سچے علیگ ہونے کا فرض نبھایا۔



اس موقع پر الفاروق پبلک اسکول کے ابو طلحہ و دیگر نے اپنے خطاب میں سر سید کی زندگی پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر الفاروق پبلک اسکول کی طرف سے نٹ طلباء کو کمبل ،کاپی،پین وغیرہ دی گئیں۔پروگرام میں الفاروق پبلک اسکول پورا اسٹاف سمیت دولت پور نٹ بستی کے تمام لوگ موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad