مصر: مسجد میں محفل رقص وموسیقی کا پروگرام منعقد ،عوام میں شدید ناراضگی ،سخت سزا کے ساتھ سرکاری اقدام !
مصر۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 12اکتوبر 2022) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک مسجد کے اندر رقص اور گانے کی محفل منعقد ہونے پر بڑے پیمانے پر عوام کے اندر غصے کو جنم دیا، جس پر وزارت اوقاف کو کارروائی کی ضرورت پڑی۔
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر بڑے پیمانے پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ میں مسجد کے اندر غیر قانونی پروگرام منعقد کرنے اور موسیقی کے آلات، دف اور لاؤڈ اسپیکر پر گانا گاتے دکھایا گیا ہے۔
معلوم رہے ولادت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر قاہرہ کی سلطان ابو العلہ مسجد کے اندر یی پروگرام منعقد کیا گیا تھا جسمیں حاضرین کو گاتے ہوئے دیکھا گیا ، امام رقص پر گلوکار کے ساتھ جھوم رہے تھے،جب کی دیگر افراد تصویر کشی اور ویڈیو بنانے میں مشغول نظر آئے
یہ تقریب جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر مصر کے معروف گلوکار مصطفیٰ عاطف نے اسے نئے اشعار سے ایک گروپ کے ساتھ شروع کیا ، جن میں تازہ ترین نظم "البردہ" تھی۔
درجنوں لوگوں کی موجودگی میں گلوکار مصطفی عاطف کی قیادت میں رقص اور موسیقی کا پروگرام منعقد ہوا اور مسجد کے محراب کے سامنے اور اس کے اردگرد گلوکار کے گانے پر، سامعین جھوم اٹھے۔ جسکی ویڈیو شوسل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔العین اخبار کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارت اوقاف نے واقعہ کا فورا نوٹس لیا اور مسجد کے منتظمین اور متنازع پارٹی منعقد کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ابو العلاء مسجد کے امام عمرو سید النجار،شیخ ایمن ابراہیم محمد عبدالرحمن ،بولاق ،اور زمالک کو معطل کرتے ہوئے انکے خلاف کارروائی شروع کردی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں