تازہ ترین

بدھ، 12 اکتوبر، 2022

قومی یکجہتی پر عمل ہوتے جونپور میں دیکھا گیا!ڈی ایم جونپور

قومی یکجہتی پر عمل ہوتے جونپور میں دیکھا گیا!ڈی ایم جونپور

جون پور ۔اجود قاسمی ۔(یو این اے نیوز 12اکتوبر 2022)جشن آمد نبی اکرم کے موقع پر شہر کے کوتوالی چوراہے پر تاریخی جلسہ عید میلادالنبی و قومی یکجہتی کا انعقاد کیا گیا۔جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شاہی  مسجد کے امام قاری اشتیاق احمد ضیاءجونپوری نے کیا جس کے بعد شعراءکرام نے نعت بنی کا نظرانہ عقیدت پیش کیا۔


جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق ممبر اسمبلی ارشد خان نے کہا کہ پوری دنیاا کو انسانیت کا درس دینے والے اللہ کے رسول کی یوم ولادت کسی جشن سے کم نہیں ہے ۔انھوں نے اپنے اخلاق اور کردار سے پوری دنیا کو صحیح طریقے سے زندگی بسر کرنے کا سبق سکھایا ۔ 


اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام ہی نہیں بلکہ پوری انسانیتت کےلئے رحمت بن کر اس دنیا میں تشریف لائے۔ان کی سنتوں اور راستہ پر چل کر ہی انسانیتت کی کامیابی ممکن ہے۔مہمان اعزازی ضلع مجسٹریٹٹ منیش کمار ورما نے کہا کہ قومی یکجہتی پر اصل عمل جونپور میں ہوتے دیکھاہے۔بھرت ملاپ کے پروگرام کی وجہ سے یہاں کے مسلمانوں نے اپنا پروگرام ایک دن بعد انعقاد کیا۔

جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔پولیس سپرٹنڈنٹ اجے کمار سہنی نے ضلع کے تمام شہریوںوں کو یوم النبی کی مبارکباد دیتے ہوئے امن امان کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔بجلی ملازم یونین کے ضلع صدر نکھلیش سنگھ نے کہا کہ شیراز ہند کی سرزمین مذہبی اتحاد کےلئے پورے ملک میں اعلی مقام رکھتی ہے۔اس شہر نے ہمیشہ سبھی مذہب و ملت کے تیوہار کو منانے کےلئے کاندھے سے کاندھا ملا کر حوصلہ دیا ہے۔ہندو ،مسلم کے باہمی اتحاد کی وجہ سے 
یہاں کی مثالیں دی جاتی ہیں۔درگا پوجا کمیٹی کے سابق صدر وجے سنگھ  نے کہا کہ اللہ کے رسول اس وقت دنیا میں تشریف لائے جب دینا میں بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا اور بیٹوں  کو بوجھ سمجھا جاتا تھا۔

آپ نے سب سے پہلے اس روایت کو ختم کرایا اور انسان کو انسانیتت کا درس دیا۔آج کے دن پوری دنیا میں  پیارے نبی کی ولادت کا جشن منایا جا رہا ہے۔آپ نے دنیا کو مذہب کی تعلیم کے ساتھ ساتھ انسانیت کی تعلیم دی جس پر عمل کر دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔


اس کے علاوہ مولانا آفاق احمد،مظہر آصف،انوارالحق گڈو، حبیب عالم ،ارشد قریشی سمیت دیگرگر لوگوں نے بھی جلسہ کو خطاب کیا۔جلسہ کی صدارت مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر حافظ شاہ اور نظامت کے فرائض اسلم شیر خان نے انجام دیا اس موقع پر سابق صدر ڈاکٹر حسن ببلو،کارپوریٹر ساجد علیم،شکیل احمد،الماس صدیقی،اندر بھان سنگھ،عزیز فریدی،اکرام سوداگر،شکیل منصوری،لال محمد راعینی،شکیل ممتاز ،انصار ادریسی سمیت دیگرگر لوگ موجود رہے۔آخر میں جنرل سکریٹری اشفاق احمد منصوری نے آئے ہوئے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad