تازہ ترین

بدھ، 12 اکتوبر، 2022

برقعہ پہن کر گھوم رہا پجاری گرفتار!

نئی دہلی(یواین اے نیوز11اکتوبر2022)ایک مندر کا پجاری برقعہ پہن کر سڑک پر گھوم رہا تھا جسے مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کےحوالےکر دیا۔یہ واقعہ کیرالہ کے کوٹلمینڈی میں پیش آیا۔ 28 سالہ جشنونموتھیری میپور کے قریب واقع ایک مندر کا پجاری ہے۔اس مہینے کی 7تاریخ کو وہ برقعہ پہن کر کوئلینڈی جنکشن پر گھوم رہا تھا کہ اسے مقامی آٹو ڈرائیوروں نے پہچان کر روک لیااور اسے پولیس کےحوالے کردیا گیا۔ 
پولیس نے پجاری جشنونمو تھیری سے پوچھ گچھ کی جو برقعہ پہن کر گھوم رہا تھا۔ اس نے کہا کہ اسے چکن پوکس ہو گیا ہے اور اسی لیے اس نے برقع پہن رکھا ہے لیکن پولیس نے کہا کہ پجاری کے جسم پر بیماری کی کوئی علامات نظر نہیں آئی۔ ہنوز یہ معمہ حل نہیں ہوسکا کہ پجاری نے برقعہ کیوں پہن رکھا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad