ذرائع کی مانیں تو یہ کھمبا کچھ دنوں پہلے ہوا اور بارش کی وجہ سے جھک گیاتھا لیکن اس کا جھکاؤ اب کافی بڑھ گیا ہے۔بتاتے ہیں کہ سکرور لنک روڈ کے بھورمئو پل سے پہلے جو پھول پور نئے پل سے راستہ جاتا ہے،اس کے دائیں جانب سڑک کنارے لگے کھمبا کافی حد تک جھک چکا ہے اور اس جھکے کھمبے سے آنے جانےوالے راہگیروں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
یہ لنک روڈ ہزاروں دیہاتوں کو جوڑتی ہے اور پھول پور کی طرف جانے والی مرکزی سڑک کے طور پر کام کرتی ہے۔اس سڑک سے دن رات دسیوں ہزار افراد کی آمدو رفت ہوتی ہے اور پھول پور پاور ہاؤس ایس ڈی او آفس سے فاصلہ بھی کم ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ افسران و ملازمین گرتے کھمبے کیوں نظر نہیں آتے،کیا کوئی حادثہ پیش آنے کے بعد ہی ہوش کے ناخن لیں گے؟
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں