تازہ ترین

جمعرات، 27 اکتوبر، 2022

رخسار نے پھانسی لگا کر کی خودکشی, جونپور پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بھیجا!

رخسار نے پھانسی لگا کر کی خودکشی, جونپور پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بھیجا!

جونپور ۔اسماعیل عمران۔(یو این اے نیوز 27اکتوبر 2022)  منگل کی شام  بخشہ حلقہ کے کوہڑے سلطان پور گاؤں میں ایک خاتون نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔  اہل خانہ کے مطابق ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔


 واضح رہے محمد ایوب کی بیٹی رخسار (13) نے گھر میں لگے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔  لواحقین نے لٹکتے ہوئے دیکھا تو چینخ و پکار مچ گئی۔  گاؤں والوں کی مدد سے جب اسے نیچے لایا گیا تب تک وہ مر چکا تھی۔  واقعہ کی اطلاع پر پہنچے تھانہ صدر  تریوینی سنگھ اور سب انسپکٹر گوپال تیواری نے ضروری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔


  لواحقین کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔  اس سے قبل بھی اس نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی  کوشش کی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad