تازہ ترین

بدھ، 26 اکتوبر، 2022

جونپور: کپڑے کی دکان میں آتشزدگی، دوکان خاکستر،30لاکھ کا سامان جل کر راکھ، بچوں کو بچانے میں والدین جھلسے!

جونپور:  کپڑے کی دکان میں آتشزدگی، دوکان خاکستر،30لاکھ کا سامان جل کر راکھ، بچوں کو بچانے میں والدین جھلسے!

جونپور۔اسماعیل عمران۔(یو این اے نیوز 26اکتوبر 2022)
 دیوالی کی رات جونپور ضلع کے بدلاپور میں ایک ریڈمیڈ  کپڑے کی دکان میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے تقریباً 30لاکھ مالیت کا سامان جل گیا 

 آپ کو معلوم رہے اترپردیش  کے جونپور ضلع کے بدلاپور میں دیوالی کی رات ایک ریڈمیڈ کپڑوں کی دکان میں زبردست آگ لگ گئی۔  آگ پر قابو پانے تک دکان میں رکھا تقریباً 30 لاکھ مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔  آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔  وویک کمار گپتا کی کپڑے کی دکان بدلا پور قصبے میں شری ہنومان مندر کے پاس ہے 

جس گھر میں کپڑے کی دوکان ہے وویک اسی گھر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتا ہے  دیوالی کی رات دکان میں پوجا پاٹھ کر وویک 12 بجے دیپ اور موم بتی وغیرہ بجھا کر سونے چلا گیا ایک کمرے میں وویک اپنی بیوی گڑیا گپتا (35)، بیٹے  ویبھ، ویپل، آدرش اور منموہن کے ساتھ سو رہا تھا۔  دوسرے کمرے میں اس کی ماں، ریٹائرڈ ٹیچر شانتی دیوی سو رہی تھیں۔

 رات دو بجے کے قریب اچانک کمرے میں دھواں بھرنے لگا۔ سانس گھٹنے پر سبھی کی نید کھلی ، جلدی سے کمرے کا دروازہ کھولا تو باہر اس کی دکان جل رہی تھی ۔  وویک اور اس کی بیوی اپنی ماں اور بچوں کو گھر سے نکالنے لگے۔  اس دوران آگ لگنے سے دونوں بھی جھلس گئے۔ اطلاع ملتے ہی  مقامی لوگوں  آگ بھجانے کی کوشش میں لگے تھے 
 اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر کچھ دیر بعد آگ پر قابو پالیا۔  ٹیکسٹائل کے تاجر وویک کمار گپتا کے مطابق آگ لگنے سے 30 لاکھ روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔  آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad