سیاسی جماعتوں کو محض مسلم ووٹ حاصل کرنے میں دلچسپی ۔ابو عاصم اعظمی
جونپور۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 27اکتوبر 2022) مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی شہر کے راسمنڈل میں واقع نعمان احمد کے دولت خانہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاستی اور ملکی سطح پر چل رہی ناکام حکومتوں پر جمکر نشانہ سادھا۔ ای ٹی وی بھارت کے نوجوان صحافی اجود قاسمی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ابو عاصم نے کہا کی ملک میں قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔
انہوں نے سلطان پور کے ابراہیم پور معاملے میں مسلم سماج کے خلاف یکطرفہ ہوئی کاروائی پر کہا مسلمان اچھوت ہوگیا ہے وہاں کا ایک پولیس والا کہتا ہے کہ ایک ایک کو چن چن کر کاروائی کی جائیگی۔انہوں مزید کہا کی مسلم ایشوز پر منہ کھولنے کی کسی بھی سیاسی جماعتوں میں ہمت ہی نہیں رہ گئی صرف مسلم سماج کا ووٹ لینا چاہتیں ہیں۔
انکو اس بات کا ڈر ستائے رہتا ہے اگر مسلم ایشوز پر زبان کھولی تو کہیں نان مسلم ووٹ ناراض نہ ہوجائے یہ کیسی جمہوریت ہے۔انہوں نے کہا سلطان پور ہی کیا آج اعظم گڑھ کے سرائے میر میں بھی ڈی جے کے ساتھ بھگوا پگڑی باندھے ایک کمیونٹی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے اتر پردیش کے مسلمانوں کے نماز پڑھنے سےدقت تو ہوجاتی ہے اترپردیش میں قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے ۔میڈیا کے سوال پر ہماچل پردیش اور گجرات میں دونوں پارٹیاں مذہب کی سیاست کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج لوگوں کو روزگار کی ضرورت ہے۔ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر گر رہی بازار سے رونق غائب ہوچکی ہے تاجر پریشان ہیں ۔ نہ ہی وزیر اعظم نریندر مودی اس پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی ایسے وقت میں نوٹوں پر لکشمی اور گنیش کی تصویر چھاپنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ دونوں عوام کے مسائل سے ہٹ کر مذہب کی سیاست کر رہے ہیں۔ یہ لوگ مذہب کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی مذہب کی سیاست نہیں کرتی ہے۔ جس ملک میں دو افراد بغیر شادی کے لیونگ ریلیشن شپ میں رہ سکتے ہیں، وہاں حجاب کے نام پر ہنگامہ برپا ہے۔ یہ سب الیکشن جیتنے کے لیے ایشو بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا سماج وادی پارٹی مذہب کی سیاست نہیں کرتی اس موقع پر کئی سماجی اور سیاسی شخصیات موجود تھیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں