تازہ ترین

پیر، 24 اکتوبر، 2022

جونپور :یوگی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ریاست میں ترقی کی رفتار بڑھی ! گریش یادو

جونپور :یوگی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ریاست میں ترقی کی رفتار بڑھی ! گریش یادو

 ریاستی وزیر نے ہرشیتا کمپیوٹر اور سیکورٹی سسٹم کا افتتاح کیا۔

 جونپور ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 23اکتوبر 2022) ریاستی حکومت کے آزادانہ چارج کے ریاستی وزیر گریش چندر یادو نے کہا کہ یوگی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے آج ریاست ترقی کی رفتار میں  آگے بڑھ رہا ہے۔  لوگ بغیر کسی خوف و ہراس کے زندگی بسر کر رہے ہیں۔  اب تو مجرم بھی وزیر اعلیٰ کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔


 گریش یادو اتوار کی دوپہر ہرشیتا کمپیوٹر اور سیکورٹی سسٹم کا افتتاح کرنے شہر آئے تھے۔  اس دوران وہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھی ایک بڑی اکثریت کے ساتھ سیٹیں لینے جارہی ہے۔  ہر نشست پر کمل کھلے گا۔  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں کے پاس کوئی مدعا نہیں بچا۔  آئے روز جرائم پیشہ افراد کی جائیدادوں پر بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں، ان کی جائیدادیں  ضبط کی جا رہی ہیں۔


 اس سے پہلے بی جے پی کے نوجوان لیڈر سریندر پانڈے، وکاس پانڈے، نتیش نے گلدستہ دے کر ان کا استقبال کیا۔

 پروگرام کے بعد وزیر مملکت نے شکایت کرنے والوں  کی شکایات بھی سنیں اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ اس موقع پر بی جے پی کئی چھوٹے پڑے لیڈران موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad