تازہ ترین

بدھ، 26 اکتوبر، 2022

ایران: دنیا کا سب سے گندا آدمی 94 سال کی عمر میں انتقال کر گیا!

ایران: دنیا کا سب سے گندا آدمی 94 سال کی عمر میں انتقال کر گیا!

 کئی دہائیوں تک نہ نہانے کی وجہ سے 'دنیا کا سب سے گندا' کہلانے والا ایرانی شخص 94 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔

 فرانسیسی کے مطابق اس شخص کا عرفی نام "امو حاجی " تھا، جس نے نصف صدی سے زیادہ عرصے سے نہایا نہیں تھا، اتوار کو جنوبی ایران کے صوبہ فارس کے گاؤں دیجگاہ میں انتقال کر گیا۔

 ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ یہ شخص اس ڈر سے نہانے سے گریز کر رہا تھا کہ اس سے وہ "بیمار ہو جائے گا"۔

 جس شخص نے اپنی پوری زندگی بغیر نہائے گزار دی آج اسکے مرنے کی خبر  دنیا بھر میں شائع ہورہی ہے وہ امو حاجی سے  مشہور ہو گیا۔  ایران کی مقامی   میڈیا نے واضح کیا کہ 2013 میں ان کے بارے میں ایک دستاویزی فلم تیار کی گئی تھی جس کا عنوان تھا "امو حاجی کی عجیب زندگی"۔

 بتایا جاتا ہے کہ مہینوں پہلے پہلی بار گاؤں کے کچھ لوگ اسے  اپنے پاس لے کر آئے تھے۔ معلوم رہے امو حاجی گاؤں سے باہر ہی گڈھا کھود کر اسی میں رہتا تھا۔اور پکا ہوا کھانا بہت کم کھاتا تھا۔ کچھا گوشت کھاتا تھا اور ایک ساتھ پانچ پانچ سگریٹ جلاکر پیتا تھا ۔سڑی گلی چیزیں بھی کھاجاتا تھا ۔

 مکمل مضمون پڑھنے کے لیے، براہ کرم نیچے "سرکاری ویب سائٹ پر پڑھیں" بٹن پر کلک کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad