تازہ ترین

اتوار، 16 اکتوبر، 2022

فیس بک لائیو ہوتے ہی بولا ۔۔۔چاروں مرینگے ۔ 230 کی تیز رفتار سے کنٹینر میں گھسی بی ایم ڈبلیو کار !

فیس بک لائیو ہوتے ہی بولا .۔۔۔چاروں مرینگے ۔ 230 کی تیز رفتار سے کنٹینر میں گھسی بی ایم ڈبلیو کار!


سلطان پور ۔(یو این اے نیوز 16اکتوبر 2022) یوں تو سڑک حادثات کو روکنے کے لیے  گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں طرح طرح کے تجربات کر رہی ہیں۔  مضبوط ساخت، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔  ہر سیٹوں پر غبارے بھی دیئے جا رہے ہیں لیکن یہ تمام حفاظتی اقدامات اس وقت دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں جب رفتار زیادہ ہو جاتی ہے۔  


گزشتہ جمعہ کو پوروانچل ایکسپریس وے پر بی ایم ڈبلیو کار کے حادثے کی وجہ یہی ہے۔  حادثے کے وقت کار کی رفتار 230 تھی۔  یہ بات سنیچر کو ایک وائرل ویڈیو کے ذریعے سامنے آئی۔


بہار کے روہتاس ضلع کے 
 جے ڈی یو لیڈر ڈاکٹر نرمل سنگھ کے بیٹے ڈاکٹر آنند پرکاش،  اورنگ آباد کے دانی  بیگھہ کے رہنے والے اکھلیش سنگھ ،دیپک کمار سنگھ اور بلبھدر پور کے رہائشی  بھولا سنگھ جب کار میں سوار ہوئے  تو  فیس بک  لائیو تھے  پوروانچل ایکسپریس وے پر آنے والی کار چند لمحوں میں 60 سے 120 اور پھر 230 کی رفتار سے چلائی گئی۔ اسی بیچ  ہلیا پور کے قریب روٹ بدلنے کے باعث سامنے آنے والے کنٹینر سے جا بھڑی ۔ حادثے میں چاروں افراد کی موت ہو گئی۔  کار سوار دیپک نے لائیو ہوتے ہی کہا کہ چاروں مر جائیں گے…


معلوم رہے آنند کو مہنگی کاروں اور بائک کا بہت  شوق تھا۔گھر والوں کے مطابق ڈاکٹر آنند کے پاس 16 لاکھ کی موٹر سائیکل تھی۔  حال ہی میں تقریباً 1.25 کروڑ روپے میں BMW خریدی تھی ۔  اس کی سرویسنگ کے لیے لکھنؤ جا رہے تھے۔  ان کے ساتھ چچیرے بہنوئی  انجینئر دیپک آنند، دوست اکھلیش سنگھ اور بھولا کشواہا بھی تھے، جو  کار چلا رہے تھے۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad