اعظم گڑھ کے محمد پور گاؤں میں مسجد سے نماز پڑھ کر نکل رہے بزرگ شخص کا قتل ,فورس تعینات!
اعظم گڑھ ۔(یواین اے نیوز 15اکتوبر 2022) گمبھیر پور تھانہ حلقہ کے گاؤں محمد پور میں کرکٹ میچ میں ہوئے تنازعہ کولیکر 60 سالہ بزرگ کا قتل کر دیا گیا معلوم رہے محمد پور گاؤں بچے کرکٹ کھیل رہے اسی بیچ بچوں کے درمیان کھیل کو لیکر کسی بات پر کہا سنی ہوگئی بات گالی گلوج تک پہنچ گئی جسے دیکھ کر مذکورہ گاؤں کے رہائشی خورشید احمد ولد مبین احمد نے بیچ بچاؤ کرایا۔
جس کے بعد بچے اپنے گھر کو چلے گئے ۔سورج ڈوبنے کے بعد خورشید احمد مغرب کی نماز پڑھ کر مسجد سے نکل رہے تھے، ایک پارٹی نے خورشید احمد پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس سے وہ زمین پر گرئے وہاں پر موجود لوگوں نے فورا محمد پور اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اس قتل کی خبر ملتے ہی گاؤں میں سناٹا چھا گیا، اطلاع ملتے ہی گمبھیر پور تھانے کے انچارج سمیت اعلیٰ افسران اور کئی تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی ہیں فی الحال گاؤں میں تناؤ کا ماحول برقرار ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں