ڈاکٹرابوتراب انصاری جمعیتہ علماء(مولاناارشدمدنی)کی جانب سےنیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کرکے شعبہ MBBS داخلہ حاصل کرنےوالی طالبات کاپرتپاک استقبا ل
دھولیہ۔مورخہ 7 مارچ 2021بروز اتوارکو دھولیہ جمعیت علماء کے وفد نے پروفیسر ہاشم شیخ کے مکان پر تین طالبات علینہ ہاشم شیخ۔دھولیہ ، نیٹ مارکس۔560 ، طہورانصرت دیشمکھ۔نانڈیڑ ، نیٹ مارکس 565 ، انشرہ عبدالقوی۔نانڈیڑ ، نیٹ مارکس555کامولاناشکیل احمد قاسمی ، پروفیسررمضان سر ، ڈاکٹرابوتراب ، مشتاق صوفی ، امین پٹیل ، یونس پٹیل سر ودیگر صاحبان کے ہاتھوں تینوں طالبات کو قرآن شریف ، جاےنماز اور ان کے سرپرستوں کوٹوپی اور شال دے کر استقبال کیا گیا۔قرآن شریف اور جاے نماز کے ذریعے استقبال کرنا جمعیت علماء دھولیہ کی قدیم روایت رہی ہے کہ قوم کے نونہالان جس شعبے میں بھی قدم رکھیں اپنے ایمان و عقائد کی حفاظت کو مقدم رکھیں اور اپنی مذہبی شناخت کو باقی رکھیں۔اس استقبالیہ تقریب کی صدارت مولوی شکیل قلاسمی صاحب نے فرمائیں۔ڈاکٹر ابو تراب انصاری صاحب نےاپنے خیالات کااظہارکرتے ہوے کہاں کہ الحَمْدُ ِلله ھمارے سماج میں تعلیمی بیداری بڑھتی جارہی ہے۔ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ تعلیم حاصل کرو چاہے تم کو اس کے لیے تکلیفوں کا سامناہی کیوں نہ کرناپڑے۔ڈاکٹر صاحب نے سیرت پر بھی روشنی ڈالی اور بہت اچھے انداز میں بچوں کی رہنمائی فرما کر جمعیت علماء اور اکابرین کی تاریخ کو بھی واضح کیا۔اور سرپرست حضرات کو مبارکباد بھی پیش کی گئیں۔ساتھ ہی جمعیت علما اورشہر کے سرکردہ افراد سے گذارش کی کہ عصری تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیمات سے نسل نو کو روشناس کراناہماری اولین ذمہ داری ہے۔بعدہ پروفیسررمضان انصاری صاحب نے بھی تعلیمی لائن سے مختصر وقت میں بہت قیمتی قیمتی باتوں تو بتایا۔یونس پیٹل سر نے بھی طالبات کی ہمت افزائی کرتے ھوے کہاکہ جس لائن سے بھی ھماری مددلگے گی ان شاء اللہ ھم اس کوپوراکرنے کی کوشش کرینگے۔امین پٹیل نے خوشیوں کااظہارکرتے ھوے کہاں کہ امت کی بیٹیاں ہرمیدان میں آگے بڑھ رہی ہے خاص طورسے ڈاکٹری کے شعبہ میں جس سےھمارےسماج کوبہت فائدہ ھورہاہے۔ایازاحمدایازارنڈولوی صاحب نے شاعرانہ انداز میں چنداشعارپڑھکرحوصلہ افزائی کی۔آخر میں صدارتی خطبہ دیتے ھوے مولاناشکیل احمد قاسمی نے کہا کہ جمعیت علماء ہند کے صدر محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم نے کہا کرتے ہیکہ اپنے بچوں کو تعلیم دو چاہیے تم کو پیٹ پر پتھر ہی کیوں نا باندھنا پڑےلیکن اپنے بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرو ،ان کی باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے آپ نے تعلیم دی ھم آپ کو مبارکباد پیش کرتے ساتھ میں جمعیت علماء کی جانب سے شکریہ ادا کرکے دعا پڑھا کر مجلس کا اختتام کیا گیا۔محمد یوسف پاپا سر نے اپنے مختصر انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیے۔اس پروقار تقریب میں مولاناشکیل احمد قاسمی ، الحاج مشتاق صوفی، ڈاکٹر ابو تراب انصاری ، یونس پٹیل سر ، محمد رمضان سر ، کارپوریٹرامین پٹیل ، محمد یوسف پاپا سر، شیخ اکبر سرایاز احمد ایاز، عارف عرش ، اعجاز رفیق ، مسعود احمد ، عبدالرحمن، آصف احمد، ابوزرمشتاق اور سلیم سچا ہھتیار و پپوسونی آرٹ صاحبان کے علاوہ بچوں کے اہل خانہ اور دیگر حضرات موجود تھے
شعبہ نشراشاعت۔۔۔۔۔جمعیتہ علماء (مولانا ارشد مدنی) دھولیہ مہاراشٹر

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں