تازہ ترین

بدھ، 3 فروری، 2021

جونپور :سینچائی تنازعہ میں خاتون کو ماری گولی۔ بی ایچ یو ریفر

 جونپور  ۔(یو این اے نیوز 3فروری 2021)منگل کی صبح بیشو پور گاؤں میں پڑوسی کے گھر کے سامنے کھڑنجا اکھاڑ کر  فصل کی آب پاشی کے لئے پائپ لے جانے  پر پڑوسی کے گھر کے سامنے دونوں فریق میں کہا سنی ہوگئی ۔بات اتنی بڑھ گئی کہ دو نوں طرف سے پتھراؤ  شروع ہوگیا ۔اسی  دوران گولی چلنے سے 19 سالہ  خاتون شدید زخمی ہوگئی۔  اس لڑائی میں دونوں جانب سے تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔  بچی کی تشویشناک حالت کے سبب ،سی ایچ سی سے  ضلعی اسپتال اور وہاں سے بی ایچ یو ریفر کردیا گیا۔  پولیس تفتیش کر رہی ہے



مذکورہ گاؤں کے ہریش چندر تیواری اور ہمسایہ سبھا شنکر تیواری کے درمیان برسوں سے  دشمنی چلی آرہی تھی۔  صبح سبھا شنکر اپنے کھیت کی سینچائی  کرنے کے لئے ٹیوب ویل سے کھیت تک پائپ بچھا رہے تھے۔  ہریش چندر کے گھر کے سامنے لگائے گئے سرکاری  کھڑنجے کے اوپر سے پائپ نا جاکر، اینٹ  اکھاڑ کر اسکے اندر سے لے جانے لگے  ۔ ہریش چندر کے کنبہ کے افراد نے اس پر اعتراض کیا۔  اس پر دونوں طرف سے مار پیٹ ہوگئی۔ 


 دونوں طرف سے پتھراؤ شروع ہوگیا۔  اسی دوران سبھاشنکر کی طرف کے لوگوں کی جانب سے  گولی چلادی گئی ۔ جو ہریشچندر کی بھتیجی کماری شیبو عرف کویتا  تیواری (19) کی کمر میں گولی جالگی ۔ اور وہ لہو لہان ہوکر گر گئی ۔  گولی کی آواز سن کر دیہاتی دوڑے ۔ملزم بھاگ گئے ۔  کویتا بی اے کی طالبہ ہے۔  حملے اور پتھراؤ  میں سری چندر تیواری ، ہریش چندر اور کماری شیبو زخمی ہوئے ،



 جبکہ دوسرے فریق سے  شنکر تیواری زخمی ہوگیا۔  سری چندرا کا الزام ہے کہ کہا سنی کے دوران سبھا شنکر کے لڑکوں ، انکیت اور انکش   نے غیر قانونی طمنچہ لہرانے لگے جب ہم لوگ گھر کے اندر بھاگنے لگے تو انکیت نے فائرنگ کردی۔  جس کی وجہ سے اس کی بیٹی زخمی ہوگئی۔  پولیس مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش میں جٹی ہوئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad