کشن گنج (یو این اے نیوز 5فروری 2021)امارت شرعیہ کی طرف سے چلائی جارہی ”ترغیب تعلیم و تحفظ اردو“ مہم کے تحت کشن گنج میں ایک اہم اجلاس کے موقع پر امارت شرعیہ پٹنہ کے نائب قاضی قاضی وصی احمد کی تشریف آوری ہوئی۔
اجلاس کے بعد جامعہ محمود المدارس کشن گنج کے ذمہ داران کی درخواست پر قاضی وصی احمد اور ان کے ساتھ دیگر علمائے کرام نے جامعہ محمود المدارس کا معائنہ کیا جن میں قاضی وصی قاضی دارالقضاء ٹیڑھا گاچھ کشن گنج، مولانا قاضی ارشد قاضی دارالقضاانجمن اسلامیہ کشن گنج، مفتی و قاضی طارق انور نائب قاضی انجمن اسلامیہ کشن گنج، مولانا عبدالتواب امارت شرعیہ پٹنہ، مولانا مسعود اللہ رحمانی مبلغ امارت شرعیہ پٹنہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
اس موقع پر علمائے کرام نے جامعہ محمود المدارس کی تعلیمی، تعمیری اور ترقیاتی کارگزاری و صورت حال کو دیکھ کر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ قاضی وصی احمد نے ادارہ سے متعلق اپنے مکتوب میں بیان کیا کہ ”طلبہ کے طریقہئ تعلیم، قرآن کریم پڑھنے کا لہجہ اور قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں ترجمہ کرنے کی تربیت کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ حالات میں اس طرح کے دارہ کو معیار بناکر پورے بہار میں کام کیا جاسکتا ہے،
دیگر مدارس کے ذمہ داروں کے لیے یہ ادارہ تعلیمی معیار کے اعتبار سے بہتر رہنما ہے۔ نشست میں موجود جامعہ محمود المدارس کے مہتمم قاری مشکور صاحب و ناظم تنظیم و ترقی مولانا مشفق صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں