تازہ ترین

بدھ، 3 فروری، 2021

اسد الدین اویسی کی جونپور آمد کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی میٹنگ کا انعقاد

جونپور ۔(یو این اے نیوز 3فروری 2021)اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ پارٹی آئندہ ضلع پنچایت انتخابات اور اسمبلی انتخابات مضبوطی کے ساتھ لڑے گی جس کے لیے پورے ضلع میں بوتھ سطح پر تنظیم کو مضبوط کیا جارہا ہے۔



اتر پردیش کے ضلع جونپور میں منگرا بادشاہ پور کے اسمبلی حلقہ کے موضع سرائے بیکا بازار و گوپال پور میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صوفی انوارالحق نے کی۔



ایم آئی ایم کے ضلع صدر عمران بنٹی نے میٹنگ کو بطورِ مہمان خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر عمران بنٹی نے کہا کہ پارٹی آئندہ ضلع پنچایت انتخابات اور اسمبلی انتخابات مضبوطی کے ساتھ لڑے گی۔ اس کے پیش نظر پورے ضلع میں بوتھ سطح پر تنظیم کو مضبوط کیا جارہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت میں امن و امان کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ مجرم بے خوف آزاد گھوم رہے ہیں، سر عام قتل ہو رہا ہے۔ حکومت مجرموں کو روکنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے مسلمانوں کو سب سے زیادہ سیاسی نقصان پہنچایا ہے۔ ان سیاسی پارٹیوں نے ووٹ لے کر مسلمانوں کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے۔


آج مسلمان سیاسی، معاشی، تعلیمی، طور پر انتہائی پسماندہ طبقے میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ایک مضبوط متبادل کے طور پر ابھر رہی ہے۔


آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی میٹنگ میٹنگ میں اسمبلی صدر شاہ عالم نے اسمبلی کمیٹی کا اعلان کیا اور نو مقرر عہدیداروں کو تقرری نامہ بھی حوالے کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad