دیوبند:12فروری (دانیال خان) بھارتیہ کسان سنگھ کی ایک میٹنگ کا انعقادمقامی دفتر پر کیا گیا،جس میں کسان تحریک کو اپوزیشن جماعتوں کی سازش بتاتے ہوئے کسانوں سے کسی کے بہکاوے میں نہ آنے کی اپیل کی گئی۔منعقدہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ کسان سنگھ کے ریاستی کنوینرشیام ویر تیاگی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی امیج خراب کرنے کے لئے کسانوں کو بہکانے کا کام کیا ہے،
انہوں نے کسانوں سے اپوزیشن جماعتوں کی کسی بھی سازش کا حصہ نہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نئے زرعی قوانین سے کسی کو بھی نقصان ہونے والا نہیں ہے،اپوزیشن جماعتیں کسانوں کے کاندھے پر بندوق رکھ کر اپنا سیاسی مفاد پورا کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔میٹنگ میں شیش پال سنگھ،ارون،سادھو رام اور گجیندر وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں