دیوبند (یو این اے نیوز 5فروری 2021)اسٹیٹ ہائیوے پر واقع نئی منڈی کے نزدیک بندروں نے لوگوں کا جینا مہال کر دیا ہے جس سے آڈھتی ہی نہیں اپنی فصل فروخت کرنے کے لئے منڈی آنے والے کسان بھی پریشان ہیں،
![]() |
| فوٹو۔ خطاب کرتے ہوئے سلیمان فاروقی |
اتنا ہی نہیں بندر کئی لوگوں کو زخمی بھی کر چکے ہیں،آڈھتیوں نے انتظامیہ سے بندروں کو پکڑوانے کا مطالبہ کیا ہے۔نھی منڈی میں ہوئی آڑھتیوں کی میٹنگ میں سلیمان آڈھتی نے کہا کہ بندروں کے خوف سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے
جس سے آڈھتیوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کو بھی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے،انہوں نے انتظامیہ سے بندروں کو پکڑ واکر پریشانی سے نجات دلائے جانے کا مطالبہ کیا۔ میٹنگ میں نفیس،فاضل،ریحان،عدنان،فرمان،شاہد،احسان،تنویر،ایوب،پرویز،چھوٹا،صادق اور مظاہر وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں