جونپور۔ اسماعیل عمران(یو این اے نیوز 8فروری 2021) کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے موضع بھڑ کڑہاں رہائشی راشٹریہ علماء کونسل کے سرگرم رکن جناب فیاض احمد مرحوم کی تجہیز وتکفین پیر کے روز بعد نماز ظہر عمل میں آئی۔مرحوم کی نماز جنازہ حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب نے پڑھائی۔ مرحوم کی سنیچر کے روز عصر سے قبل اچانک حرکت قلب بند ہوجانے
سے موت واقع ہوگئی ۔
اچانک موت کی خبر ملتے ہی مرحوم کے اہل خانہ سمیت علاقے میں غم کی لہردوڑ گئی ۔واضح رہے فیاض احمد مرحوم اپنی اہلیہ کے ساتھ ظفرہ آباد اپنے کسی رشتے دار کے یہاں سنیچر کے روز گئے ہوئے تھے اسی دن شام میں گھر لوٹتے وقت جونپور آئی ٹی آئی کے آس پاس ۔اچانک طبعیت بگڑنے کا انکواحساس ہوتا ہے مرحوم اپنی بائیک سڑک کے کنارے روکتے ہیں جب تک وہ اور انکی اہلیہ کچھ سمجھ پاتیں کیا ہوا ۔وہ بیہوش ہوگئے وہاں پر موجود لوگوں نے ایمبولیس کے ذریعے ضلع اسپتال بھیجا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
مرحوم اول ہی دن سے راشٹریہ علماء کونسل کے سر گر سپاہی رہے ۔فیاض احمد کو علاقے میں انکے عرفی نام (مسڑبابا ) سے ہر خاص و عام شخص جانتا تھا ۔انکے جنازے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت کرنا ہی اس بات کی سب سے بڑی دلیل ہے ۔
مرحوم بحیثیت ایک سماجی کارکن اور زندگی کے ہر مراحل سے بے خوف لڑنے والے شخص کے طور پر ہمیشہ یاد کیئے جائنگے ۔مرحوم کے پسماندگان میں پانچ لڑکے اور کئیں لڑکیاں ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں