دیوبند 29/ جنوری (دانیال خان) بی جے پی کے صوبائی صدر سوتنتر دیو سنگھ کا دیر رات دیوبند سے گزرتے وقت اسٹیٹ ہائیوے پر بی جے پی کے عہدہ داران و کارکنان نے پر جوش استقبال کیا۔اس موقع پرکیرانہ پارلیمانی سیٹ سے ایم پی پردیپ چودھری،آیوش وزیر ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی،ریاستی وزیر جسونت سینی،گنگوہ کے ایم ایل اے کیرت سنگھ،رامپور کے ایم ایل اے دیوندر نم اور دیوبند اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ نے انہیں پٹکا اورپگڑی پہنا کر استقبال کیا۔اس موقع پر سوتنتر دیو سنگھ نے کارکنان سے الیکشن کی تیاریوں میں ابھی سے لگ جانے کو کہا۔
بی جے پی ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر سنگھ سینی نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت نے اقتصادی اعتبار سے پوری دنیا میں اپنا اہم مقام بنالیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی مکمل اکثریت حاصل کرے گی اور اگلی حکومت بھی بی جے پی کی ہی بنے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کبھی بھی ریزرویشن کے خلاف نہیں رہی ہے۔ا
س دوران نیتن گپتا،وجیندر، ویپن،اوی تیاگی،ڈاکٹر پون،شیو راج روڑ،گورو رانا،امیت تیاگی،اروند بنسل،راکیش گانگولی،ویبھو اگروال،وجے تیاگی،رام موہن سینی،راہل راکیش گانگولی اور انور انجینئرسمیت بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں