اعظم گڑھ ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 5نومبر 2020) ریاست اترپردیش کے مشرقی ضلع اعظم گڑھ سرائے میر تھانہ حلقہ کے دوباواں گاؤں رہائشی شکیل احمد عمر لگ بھگ 55 سال کا سعودی عرب کی دارالحکومت ریاض کے الخبر شاہ راہ پر سڑک حادثے میں ایک ہفتہ قبل درد ناک موت ہوگئی تھی ۔آج مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ریاض شہر کے الراجعی مسجد میں اور تدفین نسیم قبرستان میں ہوگی
![]() |
| مرحوم شکیل احد اعظمی |
اعظم گڑھ اور جون پور کے علاوہ جن صاحب کو جنازہ میں شرکت کرنی ہو تو وقت پر پہچنے کا احتمام کریں ۔واضح مرحوم گزشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب کے ریاض میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں نوکری کرتے تھے۔اطلاع کے مطابق مرحوم جمعرات کی رات اپنے دوستوں کے یہاں سے رات کا کھانا کھا کر اپنی رہائشگاہ پر پیدل ۔یا سائیکل سے جارہے تھے ،اس بیچ کسی نامعلوم کار نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے شکیل احمد اعظمی کی موقع ہی پر موت واقع ہوگئی تھی ،انا اللہ وانا الیہ راجعون
،مرحوم کی حادثے میں جاں بحق ہونے کی خبر اہل خانہ کو جیسے ہی ملی پورے خاندان میں کہرام مچ گیا تھا اور آج بھی اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، مرحوم کی لاش کو حادثے کے بعد ٹریفک پولیس ناصریہ نے ریاض کے سی می ایس اسپتال میں بھیج دیا تھا ۔ مرحوم کے پسماندگان میں دو بچے چار بچیاں ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں