آندھراپردیش۔(یو این اے نیوز 11 نومبر 2020) آندھراپردیش کے کرنول ضلع پڑیم منڈل کے گاؤں کو لور میں ایک خاندان کے چار افراد نے ایک ساتھ ریلوے ٹریک پر لیٹ کر مال گاڑی سے کٹ گئے، اہل خانہ میں سے عبدالسلام (45) ، انکی اہلیہ نور جہاں (43) ، بیٹی سلمیٰ (14) اور بیٹے دادا قلندر نے بدھ کے روز صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب یہ انتہائی خوف ناک قدم اٹھایا۔
جی آر پی کے ایک عہدیدار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ اجتماعی خودکشی کے واقعے کے بعد ٹرین آپریٹرز نے ریاستی ریلوے پولیس کو اطلاع دی۔ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ، سلام پر کچھ دن پہلے مبینہ طور پر چوری کا الزام عائد کیا گیا تھا اور وہ سونے چاندی کی دکان میں ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں