جونپور۔ وجود قاسمی ۔(یو این اے نیوز 11 نومبر 2020)محلہ سپاہ میں گزشتہ شب انجمن محمدیہ سپاہ کی جانب سے تاریخی جلسہ جشنِ یوم النبی کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے فرزندانِ توحید نے شرکت کی۔
جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا عظیم الرحمن قاسمی استاذ جامعہ حسینہ لال دروازہ نے کہا کہ آپ دنیا میں رحمۃ للعالمین بنا کر مبعوث کئے گئے ہیں آپ نے ہمیشہ امن و اتحاد کا پیغام دیا آج اشد ضرورت ہے ہم سب کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی تاکہ ہم دونوں جہان میں کامیابی حاصل کر سکیں۔
اس کے علاوہ ارشد خان،ڈاکٹر شکیل احمد صدیقی وغیرہ نے خطاب کیا۔جلسے کا آغاز قاری نیاز احمد قاسمی نے تلاوتِ قرآن سے کیا نعت پاک شاعر اسلام اکرم جونپوری نے پیش کیا۔ جلسہ کی صدارت ڈاکٹر شکیل احمد صدیقی اور نظامت مظہر آصف نے کیا وہیں مہمان خصوصی سماجوادی پارٹی کے لیڈر ارشد خان رہے۔
جلسہ گاہ میں میزبان انجمن انجمن محمودیہ و مہمان انجمن انجمن توحیدیہ مچھلی شہر و انجمن غلامان مصطفیٰ اندرا مارکیٹ وغیرہ نے نعتیہ کلام کا نذرانہ پیش کیا۔انجمن کے نگران اعلیٰ اکرم جونپوری نے تمام مہمانوں کا گلپوشی کرکے خیر مقدم کیا اور آخر میں صدر محمد اختر نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر جیلانی خان،عظمت علی، اجود قاسمی،سیف احمد،ابوذر شیخ،کمال اعظمی،حافظ زبیر،صلاح الدین،عالم ایڈووکیٹ،محمود،گلزار،مہدی شیرازی،فیروز وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں