مظفرنگر27اگست شاہدحسینی جامعہ فیض ناصر وپروازسوشل فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے جامعہ فیض ناصر میں نعتیہ مقابلہ کاانعقاد ہواجس میں مختلف مدارس کے طلباء وطالبات نے حصہ لیاپروگرام کی صدارت مولاناصداقت علی قاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانارئیس احمد عرشی کلیری نے بحسن و خوبی انجام دی
پروگرام کے مہمان خصوصی شاہ زی شرف رہے اور حکم کے فرائض حافظ مصطفےٰ کمال پاشانے انجام دئے پروگرام کاآغازقاری محمدعامرنرہ کی تلاوت کلام اللہ سے ہوااس کے بعد باضابطہ سلسلہ وارطلباء نے نعت پیش کی اول دوم سوم کاانتخاب کرکے انعامات سے نوازاگیااول مقام حاصل کرنے والی جامعہ فیض ناصرکی طالبہ فائزہ شاہدجبکہ دوسرامقام حاصل کرنے والی معہدالبنات الاسلامی کی طالبہ ام عمارہ بنت امید علی اورتیسرامقام دارلعلوم الاسلامیہ والعصریہ کے طالب علم محمد فرحان بن مولاناارمان شاہد رہے
ان کے علاوہ تمام شرکاء کواعزازی سند سے نوازاگیااسی اثناء میں 2019میں منعقد ہونے والے آل انڈیانعتیہ مقابلہ میں پڑھی جانے والی نعتوں کا مجموعہ ثنائے رسول نامی کتاب کااجراء عمل میں آیااس موقع پرمہمان خصوصی شاہ زیب شرف نے اپنے خیالات کااظہار کیانعتیہ پروگرام کی نسبت سے نعتیہ کلام بھی پیش کیامولاناصداقت علی قاسمی نے صدارتی خطاب پیش کرتے ہوئے کہاکہ نعت نبی پڑھنااورسننادونوں ہی ثواب ہے آج کے اس پروگرام کومنعقد کرنے والے جامعہ فیض ناصر وپرواز سوشل فاؤنڈیشن مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ نئی نسل کواپنے نبی سے محبت کرنے کے لئے آمادہ کرنے کاآسان طریقہ ہے
اس موقعہ پر جامعہ فیض ناصر وپروازسوشل فاؤنڈیشن کی جانب سے مہمانوں کواعزازی سند سے نوازاگیاآخر میں فیصل سیفی نے اظہارتشکرکیااس موقع پر محمدشاہ ویزسکریٹری ہیومینٹی ویلفیر سوسائٹی،شاہ عالم سکریٹری پرواز سوشل فاؤنڈیشن،ندیم حسین،مولاناارمان شاہد،مولاناامجدقاسمی،مولاناافتخار،مولانامحمدنعیم امام مسجدمدینہ نرہ،مولاناحسین احمد قاسمی،مولاناگل صنور،قاری عبداللہ،مولانازبیراحمدمملانا،مولاناعثمان وغیرہ شریک رہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں