دیوبند ،دانیال خان(یو این اے نیوز 27اگست 2020)انجمن سعیدیہ کے سر پرست و سابق وزیر اتر پردیش سید عیسی رضائنقوی نے ایک مکتوب ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی،صوبائی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ڈی ایم آلوک کمار کو ارسال کر دس محرم یوم عاشورہ کو سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ کربلا میں تعزیے دفن کرانے سے متعلق گائڈ لائن فوری طور پر جاری کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے
| فوٹو۔ سید عیسی رضائنقوی |
۔ارسال کردہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ وبائی مرض کورونا کے پیش نظر ایک ذمہ دار شہری کے طور پر حسین کے ماننے والے اپنے جزبات قربان کر جسمانی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے حکومت و انتظامیہ کی گائڈ لائن کے مطابق ذکر شہدائے کربلا کر رہے ہیں۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ دس محرم یوم عاشورہ کو تعزیہ،بستیوں اور شہروں کی کربلا میں دفن کئے جاتے ہیں،ہمارے لئے یہ بہت مقدس دن ہے اس دن کے لئے حکومت و انتظامیہ کی جانب سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے اور یوم عاشورہ میں بھی بہت کم وقت رہ گیا ہے اس لئے یوم عاشورہ سے قبل تعزیہ دفنانے سے متعلق جلد از جلد رہنما ں ہدایات جاری کی جائے تاکہ شیعہ طبقہ اس دن عقیدت و احترام کے ساتھ بلا جھجک تعزیے دفن کر سکے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں