دیوبند ،دانیال خان(یو این اے نیوز 27اگست 2020)بی جے پی کے مقامی ایم ایل اے برجیش سنگھ نے دیوبند کے قریبی گاو ¿ں باستم پہنچ کر مکان گرنے سے ہوئی خاتون کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس کے اہل خانہ کو وزیر اعلی امدادی راحت فنڈ سے منظور کرائی گئی امدادی رقم کا لیٹر سونپا۔واضح ہو کہ باستم گاو ¿ں میں گزشتہ ہفتہ بارش کے سبب مکان گرنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی تھی
،ایم ایل اے برجیش نے بتایا کہ جس روز یہ حادثہ ہوا اس وقت وہ لکھنو ¿ میں چل رہے اسمبلی اجلاس میں تھے وہیں پر کارکنان نے انہیں حادثہ کی اطلاع دی تھی،جس پر انہوں نے ڈی ایم اکھلیش کمار سے بات کر متاثرہ اہل خانہ کو مالی امداد دلوانے کو کہا تھا۔برجیش سنگھ نے بتایا کہ وزیر اعلی امدادی راحت فنڈسے چار لاکھ32سو روپے متاثرہ اہل خانہ کے لئے منظور کرائے گئے ہیں،
مزکورہ رقم کو منظور کئے جانے کا لیٹر متاثرہ اہل خانہ کو دے دیا گیا ہے۔اس موقع پر سونت کشیپ،شیوراج گوڑ،ویپن گرگ،ڈاکٹر اپیندر،پنکج تیاگی،پروندر سنگھ اور ویپن تیاگی وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں