تازہ ترین

جمعہ، 28 اگست، 2020

جونپور :کورونا سے دو شخص کی موت 51ملے نئے مثبت،جانیں ضلع میں مرنے والوں کی کل تعداد

جونپور ۔اسماعیل عمران(یو این اے نیوز 28اگست 2020) ضلع میں، کورونا انفیکشن کی رفتار سست پڑنے کے  ساتھ ساتھ،  صحت یاب ہوکر گھر جانے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے. جمعرات کو ضلع میں، جہاں 51 نئے کورونا  مثبت مریض کی تصدیق ہوئی ہے تو وہیں  28 مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے  

،بی ایچ یو میں واقع کووڈ ایل 3 اسپتال میں بھرتی خاتون سمیت دو مریضوں نے دم توڑ دیا جوکورونا انفیکشن سے متاثر تھے  مرنے والوں کی تعداد 46 تک ہو گئی ہے.وہیں ضلع میں متاثرین کی تعداد 3610 تک پہنچ گئی ہے. راحت کی بات یہ ہیکہ ضلع میں صرف 431 کورونا سے متائثر  مریض بچے ہوئے ہیں  جبکہ 3133 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر  کو جاچکے ہیں ،  انفیکشن کو روکنے کے لئے کیمپ لگاکر 3113 لوگوں کے نمونے لئے گئے،مڑیاہوں حلقہ کے سیؤر گاؤں رہائشی خاتون کی کورونا مثبت رپورٹ ہونے پر 20 اگست کو ایل 2 اسپتال ریہٹی میں داخل کیا کرایا گیا . اگلے دن حالت بہتر نہ ہونے پر  BHU کے L-3 اسپتال بھیجا گیا جہاں  بدھ کی رات انکی موت ہوگئی سرکونی وکاس کھنڈ حلقہ کے شادی پور گاؤں میں اور سی ایچ سی نہرو نگر پر 104 شہریوں کی جانچ کی گئی ،جنمیں محض چار لوگ کورونا مثبت پائے گئے،
. مثبت مریضوں کو صحت ٹیم مفتی گنج میں بنے کووڈ 19سینٹر میں  داخل کرایا صحت ٹیم کے عمدہ کام کاج کےلئے نگر پنچایت کے اعلی افسر اشوتوس ترپاتھی اور دیگر لوگوں نے صحت ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے انکو ایوارڈ واعزازسے نوازنے کا اعلان کیا ہے   

 شاہ گنج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں انٹی جن ریپڈ کٹ سے  کل 26 لوگوں کی کورونا  انفیکشن کی جانچ کی گئی جنمیں دو لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے ،مہاراج گنج تھانہ حلقہ کے سرائے درگا داس میں کورونا کی جانچ کے لئے لگائے گئے خاص کیمپ میں کل 49 لوگوں کا نمونہ لیاگیا جسمیں سابق ممبر اسمبلی سمیت اہل خانہ کے پانچ افراد کورونا مثبت پائے گئے  بدلاپور حلقہ کے ایک سابق ممبر اسمبلی اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر سمیت اہل خانہ کے پانچ افراد جمعرات کو کورونا مثبت پائے گئے،سبھی لوگ لکھنؤ میں بنے اپنے مکان میں ہوم آئیشولیشن ہیں ،جیسے ہی یہ خبر موصول ہوئی ہے، پارٹی کے کارکنان اور حامیوں میں کہرام مچ گیا ، لوگ سبھی کے صحت مند ہونے کی دعا کررہے ہیں .

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad