تازہ ترین

جمعرات، 27 اگست، 2020

گھر میں گھس کر چوری کرنے والے دو چور گرفتار

دیوبند ،دانیال خان(یو این اے نیوز 27اگست 2020)شہر میں چوروں کی دہشت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے،دیر رات بھی چوروں نے ایک گھر میں گھس کر ہزاروں روپے کا سامان چوری کر لیا،آہٹ ہونے پر مکان مالک سمیت اہل خانہ جاگ گئے اور شور مچا دیا،جس کے نتیجہ میں محلہ کے لوگوں نے دو چوروں کو پکڑ کر زبردست پٹائی کرنے کے بعد پولیس کو سونپ دیا۔

اطلاع کے مطابق دیر رات شہر کے آبکاری روڑ پر واقع اوم پرکاش کے مکان میں چور دیوار کود کر داخل ہو گئے اور وہاں سے دو موبائل سمیت دیگر سامان چوری کر لیا۔آہٹ ہونے پر اوم پرکاش کی نیند کھل گئی اور اس نے شور مچا دیا،جس کے سبب محلہ کے لوگ بھی اٹھ گئے شور شرابہ سن کر چور بھاگنے لگے تو محلے کے لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور انکی زبردست پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے سپرد کر دیا۔انچارج انسپکٹر سنجے سنگھ نے بتایا کہ پکڑے گئے دونوں ملزم انس اور ندیم محلہ گوجرواڑہ کے رہنے والے ہیں

 ان کے پاس سے چوری کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔دونوں کو جیل بھیجنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad