نئی دہلی۔(یو این اے نیوز 29اگست 2020) تامل ناڈو میں کنیا کماری سے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ایچ وسنت کمار (70) کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے. کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد، وسنت کمار کو دس اگست کے روز چنئی کے اپولو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اپو لو اسپتال نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے، تمام طبی اقدامات کے باوجود، انکی کی طبیعت آہستہ آہستہ خراب ہوتی گئی اور آج وہ انتقال کرگئے وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا ایم پی ایچ وسنت کے انتقال پر غم کا اظہار کیا .
وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا ہے کہ لوک سبھا ایم پی ایچ وسنت کمار جی کے انتقال سے دکھی ہوں کاروباری اور سماجی سروس کی کوششوں میں ان کی ترقی قابل ذکر تھی. بات چیت کے دوران میں نے ہمیشہ تامل ناڈو کی ترقی کےلئے انھیں پایا، انکے اہل خانہ اور حامیوں کے تئیں اظہار تعزیت
، کانگریس پارٹی نے اپنے MP کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے. کانگریس نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہمیں مسٹر ایچ وسنت کمار کی موت کی وجہ سے گہرا دکھ پہنچا ہے . وہ ایک کٹر کانگریسی، سچے رہنما اور پسندیدہ ممبر تھے. غم کی اس گھڑی میں ہماری دعا ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں