صوبائی انتظامیہ کے ترجمان باہر احمدی کے مطابق، یہ بم اسپن بلداق نامی قصبے میں ایک سڑک کنارے نصب تھے جو کہ مسافروں سے بھری دو گاڑیاں گزرنے کے دوران پھٹ گئے
جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار میں اوپر تلے دو مختلف بم دھماکوں میں 13 عام شہری ہلاک ہو گئے۔
صوبائی انتظامیہ کے ترجمان باہر احمدی کے مطابق، یہ بم اسپن بلداق نامی قصبے میں ایک سڑک کنارے نصب تھے جو کہ مسافروں سے بھری دو گاڑیاں گزرنے کے دوران پھٹ گئے۔
ان دھماکوں میں 13 عام شہری ہلاک ہو گئے جن میں 3 بچے بھی شامل تھے۔ دھماکوں میں3 افراد زخمی بھی ہوئے۔دھماکوں کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔دوسری جانب صوبہ ننگر ہار میں بھی ایک بم حملے میں 2 شہری ہلاک ہو گئے۔
صوبائی انتظامیہ کے ترجمان عطا اللہ ہوگیانی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ہوگیانی قصبے کے ایک دیہات وزیرو میں سڑک trtکنارے نصب بم سے کیا گیا جس میں باپ بیٹا ہلاک ہو گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں