تازہ ترین

بدھ، 22 جولائی، 2020

جانیں کس ریاست میں کھدائی کے دوران مزدور کو ملا 50لاکھ سے زائد قیمت کا ہیرا

 مدھیہ پردیش۔(یو این اے نیوز 22جولائی 2020) ہیروں کی کان کےلئے مشہور صوبہ  مدھیہ پردیش کے پننا ضلع میں ایک 35 سالہ شخص کو  کان کی کھدائی کے دوران 10.69 کیریٹ کا اعلی قسم کا قیمتی ہیرا ملا ہے۔زی نیوز پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق یہ نیلامی میں  50 لاکھ سے 1 کروڑ روپے میں فروخت کیا جاسکتا ہے۔ ہیرا آفس پننا کے ہیرا آفیسر آر کے پانڈے نے بتایا کہ آنندی لال کشواہا کو اعلی قسم کا ایک قیمتی ہیرا ملا ہے۔  اس کا وزن 10.69 کیریٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہیرا انہیں پننا ضلع کے ہیڈکوارٹر سے قریب 15کلومیٹر دور  رانی پور کی اتھلی ہیرا کان کی کھدائی کے دوران ملا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشواہا نے اس  ہیرے کو یہاں ہیرا کے دفتر میں جمع کرایا ہے اور آئندہ نیلامی میں اسے فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔  اس ہیرے کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا ٹیکس کاٹ کر بقیہ رقم  ہیرا پانے والے شخص کو دے دی  جائے گی۔ادھر ، آنندی لال کشواہا نے بتایا ، اس سے قبل ، اس کان کی کھدائی کے دوران ، مجھے 70 سینٹ مالیت کا ہیرا ملا تھا اور اب مجھے 10.69 کیریٹ کا قیمتی ہیرا ملا ہے۔ ہیروں کے ماہرین کے مطابق اس ہیرے کی قیمت 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک مل سکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad