تازہ ترین

بدھ، 22 جولائی، 2020

بلا تفریق مذہب سینکڑوں ضرورت مندوں میں خوردنی اشیاء تقسیم کیا گیا

مہراج گنج ۔(یو این اے نیوز 22جولائی 2020)اڈا بازار مہراج گنج: قطر الخیریہ ایک عالمی رفاہی تنظیم ہے جو اس وقت ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر انسانی خدمت انجام دے رہی ہے، یہ عمل ویسے تو پورے سال جاری رہتا ہے مگر آج کل کورونا جیسی مہلک بیماری کے دور میں دنیا بھر میں جنگی پیمانے پر وہ اپنے رفاہی کاموں کو انجام دینے میں مشغول ہے،اسی مقصد کے تحت آج مدرسہ سعد بن وقاص اڈا بازار میں قطر الخیریہ کے تعاون سے تقریبا چار سو سے زائد خط افلاس سے نیچے زندگی گذارنے والے کنبوں کے درمیان تقسیم اشیاء خوردنی کیلئے ایک کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی سرپرستی گائڈنس ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے ceo ( چیف ایگزکٹیو آفیسر) شیخ عبد الماجد ندوی نے کی 

جبکہ اس موقع پر ضلع بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں مفلوک الحال لوگوں کے درمیان تقسیم'' اجناس کٹ،، کا عمل مولانا شاہد ندوی کی کاوشوں سے بہ حسن وخوبی پایہ تکمیل تک پہنچا۔مرکزی جمعیت علماء ہند کے سکریٹری مولانا سہیل احمد قاسمی نے اس موقع پر کہا کہ ہم شکر گزار ہیں مولانا شاہد علی ندوی اور ان کے جملہ رفقاء کار بالخصوص محترم جناب شیخ عبد الماجدندوی کا جن کی خصوصی توجہات سے آج سینکڑوں غرباء میں اشیاء خوردنی کی تقسیم ممکن ہوسکی اس موقع پر علاقے کے غریبوں میں کافی خوشی محسوس کی گئی لوگوں نے مولانا شاہد ندوی، مولانا سہیل احمد قاسمی، مولانا اخلد قاسمی کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad