تازہ ترین

منگل، 21 جولائی، 2020

جونپور کے ڈھنڈوارا خرد میں چلی گولیاں۔پانچ زخمی، پولس فورس تعینات،اسلحے کو کیا ضبظ۔

کھیتا سرائے(یواین اے نیوز21جولائی2020)شاہ گنج کوتوالی کے ڈھنڈوارا خرد گاؤں میں رات قریب دس بجے دو لوگوں کے مابین لاٹھی کے راڈ اور فائرنگ سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ سبھی کو علاج کے لئے گورنمنٹ اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کردیا۔ واقعے کی اطلاع پر پہنچے جتیندر کمار دوبے نے دونوں فریق سے اس معاملے کے بارے میں دریافت کیا۔مذکورہ گاؤں کے رہائشی عرفان احمد کا کنبہ ممبئی میں رہتا ہے۔ جو لاک ڈاؤن کے دوران گاؤں آیا ہے۔ خاندان سےپردھانی کی وجہ سے ایک پرانی دشمنی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پیر کی سہ پہر کو موٹرسائیکل سےلڑکوں کے درمیان ٹکرہوگئی۔ 

جس میں دونوں فریقوں کے مابین تنازعہ اور جھگڑا ہوا تھا۔ رات گئے دونوں طرف سے ایک خونی کشمکش ہوئی ، لڑائی اور فائرنگ کے تبادلے میں ثاقب (48) ولد نسیم احمد اکمل (30) ولد ارشد کے علاوہ کاشف (25) ولد ثاقب زخمی ہوا۔ دوسری جانب عرفان احمد (30) ولد انوارالحق کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ زید (32) ولد اشتیاق احمد زخمی ہوا۔تمام زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے ضلعی اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد گاؤں میں فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔اس معاملے میں افسر جتیندر کمار دوبے نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک معمولی تنازعہ میں ہوا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وہیں پولس نے ایک لائسنسی اسلحہ بھی ضبط کرلیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad