کیرالا(یواین اے نیوز10جون2020)کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین کی بیٹی وینا ٹی نے اپنی زندگی کا ساتھی منتخب کیا ہے۔ وہ ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن کے صدر محمد ریاض سے شادی کریں گی۔ وینا سافٹ ویئر انجینئر ہیں اور ریاض ایک وکیل ہیں۔ ریاض نے 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں کوکیزاد سیٹ پر قسمت آزمائی ، لیکن کانگریس کے امیدوار ایم کے راگھون کے سامنے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کہا جاتا ہے کہ کمیونیسٹ پارٹی کے ایک ممبر ریاض ایک اچھے رہنما ہیں۔
ریاض اور وینا دونوں طلاق یافتہ ہیں۔ وینا کی عمر 40 سال ہے جبکہ ریاض کی عمر 44 سال ہے۔ آپ کی معلومات کے لئے بتادیں کہ 40 سالہ وینا اور 44 سالہ ریاض دونوں طلاق لے چکے ہیں۔ وینا کی پہلی شادی سے بیٹا ہے جبکہ ریاض کے دو بیٹے ہیں۔ دونوں کی شادی 15 جون کو ہوگی۔ شادی پروگرام کے بارے میں ایک خبر ہے کہ یہ سادگی سے ہوگی۔ دونوں خاندانوں کے لوگ شادی سے کافی خوش دکھائی دیتے ہیں۔
نیوز ویب سائٹ اے بی پی کے مطابق ،ڈی وائی ایف آئی کے ایک رہنما نے ریاض اور وینا کی شادی پر کہا ، "ریاض اور وینا دونوں گذشتہ پانچ سالوں سے طلاق شدہ ہیں۔ یہ دونوں ایک دوسرے کو ایک طویل عرصے سے جانتے ہیں۔ ان دونوں کی شادی ذاتی معاملہ ہے ، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ریاض کالکٹ میں پیدا ہوئے تھے ، ان کے والد عبدالقادر ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر ہیں۔ ریاض اپنے کالج کے دنوں سے ہی سیاست میں ہیں۔ ریاض اکثر ٹی وی چینلز پر مباحثوں میں حصہ لیتے دیکھا جاتا ہے۔ وہیں پیشہ سے انجنیئر وینا ٹی بنگلور کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی میں منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔وہیں بھگتو نے اس شادی کو لو جہاد سے جوڑ کر شئیر کرنا اور ماحول کو سیاسی رنگ میں رنگے کی کوشش شروع کردی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں