تازہ ترین

بدھ، 10 جون، 2020

سانولی دلہن دیکھ کر شادی کے اسٹیج سےدولہافرار۔

مہراج گنج( ایس این بی) نوتنواں تھانہ علاقہ میں گذشتہ شب آئی بارات میں شادی اسٹیج  سےدولہا فرار ہوگیا ۔ دوار پوجاکے بعد جے مالے کی رسم ادا کی جا چکی تھی نا شتہ اور کھانا کھانے کے بعد بارانی جشن منارہے تھے کچھ لوگ ایک دوسرے سے مستی کر رہے تھے،تبھی خبر آئی کہ دولہا اسٹیج سے اچانک فرار ہوگیا۔ پھر کیا تھا دیکھتے ہی دیکھتے افراتفری مچ گئی ۔باراتی بھی راہ فرار اختیارکرنے میں عافیت محسوں کر رہے تھے۔واضح ہو کہ نوتنواں حلقہ کے ایک گاؤں میں ایک لڑکی کی شادی ایک سال قبل پرسا ملک تھانہ علاقہ کے سیوتری گاؤں میں ایک لڑکے سے طے ہوئی تھی۔ گزشتہ شب بارات پہنچی،باراتیوں کے ٹھہر نے کا انتظام پنچایت بھون میں کیا گیا تھالڑکی کے گھر والوں نے باراتیوں کی  خوب خاطر مدارات کی لاک ڈاون کے سبب بغیر بینڈ باجا کے دوار پوجا ہوئی۔ بارات میں ڈائل 112 پولیس بھی آئی ہوئی تھی ۔ جو کھاناکھا کر چلی گئی ۔ دولہا دولہن کے دروازے پر بنے اسٹیج پر بیٹھا ہوا تھا دولہن کو لے کر جب عورتیں وہاں پہنچیں تو دولہے نے کہا کہ ابھی وہ باراتیوں سےمل  کر آرہا ہے۔ 

یہ کہکر وہ اسٹیج سے نیچے اترا اور موقع پا کر فرار ہو گیا دولہے کے فرار ہونے کی خبر سے پورے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر باراتی بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ پیر کی صبح جب دولہان کے گھر والے دولہے کے گاؤں پہنچے پردھان نمائندہ کے دروازے پر پنچایت بلائی گئی۔دولہے سے جب لوگوں نے دریافت کیا کہ تم نے ایسی قبیح حرکت کیوں کیا؟ تو اس نے جواب دیا کہ لڑکی سانولی ہے اور جے مالا کے دوران اسکی دوست لڑکیاں مزاق کررہی تھیں۔ لوگوں نے اس لڑکے کو بہت سمجھایا لیکن وہ لڑکا شادی کے لیے تیار نہیں ہوا ۔ پنچایت میں لڑکے کے باپ نے وعدہ کیا کہ لڑکی کے باپ کی شادی کی تیاری میں جتنا خرچ ہوا ہے اسے بطور جرمانہ وہ بھرے گا ۔ ساتھ ہی اس کے باپ نے اپنے بیٹے کی حرکت پر سب سے معافی مانگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad