سماجی کارکن وصنعت کار یوسف علی نے مدد کو بڑھائے اپنے ہاتھ
قنوج/حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز7مئی2020) ضلع قنوج قصبہ سورکھ کے سماجی کارکن وصنعت کار یوسف علی نے ماہ رمضان المبارک کے با بر کت مہینہ میںفراخ دلی سے کام لےتے ہوئے لوگوں کی بالخصوص مسلم سماج کی خدمت شروع کر دی ہے ۔لوگوں کے یہاں طعامی اشیاء کی کٹیں پہنچانا شروع کر دی ہیں ۔ملک میں کورونا وائرس کو لیکر گزشتہ ایک ماہ سے نافذ لاک ڈاؤن میںگھروں میں قید لوگوں کی مالی حالت خستہ ہوتی جارہی ہے ۔جس سے ٢/ وقت کی روٹی اپنے بچوں کو کھلانا پانا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔حکومت کے لاک ڈاؤن کے فرمان اور کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لوگ اپنے اپنے گھروں مقید ہیں ۔
مسلم سماج کےلئے یہ ماہ رمضان کا مقدس مہینہ دشواریوں سے بھرا دےکھتے ہوئے ،قصبہ کے ہی ایک سماجی کارکن اور صنعت کار یوسف علی نے عہد کیا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر تک لوگوں کی طعامی اشیاؤں سے مدد کر تے رہیں گے ۔سماجی کارکن اور صنعتکار سیٹھ یوسف علی نے رمضان المبارک میں گھر گھر جاکر خدمت خلق کی مثال قائم کی۔ اس موقعہ پر فرحان انور، امروز عالم، راشد قریشی ،،طارق علی ،توصیف علی، احسن خان اپنی ٹیم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔واضح رہے یہ سلسلہ ماہ رمضان سے شروع کیا گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں