بھوگاؤں،مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز7مئی2020) الخدمت فاؤنڈیشن ٹیم کے زیر انتظام غریب ،بے سہارا ،اور ضرورت مندوں کے لئے تیار شدہ کھانا تقسیم کر تی ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن ٹیم کے ارکان لاک ڈاؤن کے روز سے ہی قصبہ میں ہر ایک ضروت مندوں کو بلا مذہب وملت بلا تفریق کے گھر گھر تیار شدہ کھانا پہنچا نے کا کام کر رہی ہے ۔ تقریباً روزآنہ ٥٠٠ / گھروں میں تیار شدہ کھانا ایک وقت کا مہیا کرا رہی ہے ۔ جس کے تحت ٹیم الخدمت کے ممبران اپنے اپنے علاقے میں کھانا تقسیم کرنے کے لئے مختلف گروپس کی شکل میں جاتے ہیں۔
ٹیم الخدمت کے سرپرست محمد عشرت علی نے اطلاع دی ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے داروں کے لئے کھانے کے ساتھ ساتھ پھل بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ٹیم الخدمت کے چیئرمین اویس رشید ، توصیف خان، حافظ دلنواز، انتخاب علی، اویس انصاری،عبید الرحمن، شاہ زیب عادل خان، اشرف راعین، ملک خان، دانش خان، منتظیم انصاری، انس خان، حافظ راحیل، عمر خان، موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں