جونپور/نامہ نگار(یواین اے نیوز 4مئی2020) ضلع میں ریاست اور بیرون ریاست سے مزدوروں اورعام لوگوں کا چوری چھپے آمد کا سلسلہ بدستور جا ری ہے اور ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو عام لوگوں سے نظریں چھپاکر خاموشی کے ساتھ اپنے گھروں تک پہنچ رہے ہیں ضلع مجسٹریٹ نے تما م تھانہ انچارج کو ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے لوگوں پر نگاہ رکھتے ہو ئے سخت کا روا ئی کی جائے اتوار کے روز پولیس نے تفتیشی مہم چلا یا تو ممبئی حید ر آباد سمیت مختلف مقامات سے آئے ١٣ لو گ حراست میں لئے گئے ان سب کے خلاف ایف آئی آر درج کر تے ہو ئے کورنٹین کیا گیا ہے ۔اطلاع کے مطابق لاک ڈٖاؤن کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف چلائی گئی تفتیشی مہم میں پولیس کو اطلاع ملی کی ظفر آباد تھانہ حلقہ کے مختلف علاقوں میں درجن بھر سے زائد لو گ ممبئی حید ر آباد اور دیگر ریاستوں سے لو ٹ کر آئے ہیں۔
تھانہ انچارج کی ٹیم نے جانچ کیا تو سابقہ چند روز میں تھانہ حلقہ کے مختلف گاؤں میں واپس لو ٹ کر آئے ١٣ لوگ پائے گئے مذکورہ تمام لو گ یہ نہیں چاہتے تھے کی ان کے آنے کی اطلاع انتظامیہ تک پہنچ سکے انتظامیہ نے اطلاع پر ان کے گاؤں پہنچ کر رام آسرے نشاد ، شرون کمار یادو، بھوشن چوہان ،وکاس سروج ، پریم شنکر نشاد، اجے گوڑ ،آشیش گوڑ ، وجے گوڑ ، سرنیدر ، راجندر، رام دیو یا دو، دھرمیندر یادو کو پولیس نے حراست میں لیا ہے ان سب کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ان تمام کو سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے صدیق پو ر واقع ماں درگا ودیا لیہ میں کو رنٹین کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں