جونپور /نامہ نگار(یواین اے نیوز 4مئی2020)شاہ گنج کو توالی حلقہ کے موضع صبرحد تعلیم آباد واقع سر سید احمد انٹر کالج میں کو رنٹین ہو ئے 102 لوگوں میں سے 75 افراد کو حکومت کی ہدایت پر شاہ گنج تحصیل انتطامیہ نے ضروری ہدایات اور گھروں میں کو رنٹین رہنے کی ہدایت پر رہا کر دیا ۔واضح رہے کہ مذکورہ انٹر کالج میں انتظامیہ کی جانب سے بطور شیلٹر ہوم مہینوں سے کو رنٹی کا سلسلہ قائم رہا جس میں تبلیغی افراد سمیت دیو بند کے طلبہ کو رنٹین ہو ئے تھے گزشتہ دنوں طلبہ کی رہائی ہو گئی تھی اور تبلیغ سے وابسطہ افرادکو پرساد انسٹی ٹیوٹ جونپور شفٹ کر دیا گیا مرکز میں دو درجن کے قریب افراد بچے تھے کی اسی دوران بیروں ریاست سے آنے والوں کی تعداد سو سے زائد ہو گئی تھی ابھی یہ سلسلہ چند روز سے چلا تھا کہ حکومت نے اپنا فیصلہ بدلتے ہوئے 75 افراد کو رہا کر دیا بقیہ 27 افراد میں سے 15 افراد دوسری ریاست اور کچھ لوگ درودرز کے اضلا ع کے ہیں ان کے سفر کا انتظام کر کے انتظامیہ کی ہدایت پرانھیں چھوڑ دیا جا ئے گا۔ انتظامیہ کے مطابق آنے والوں کی ریپیڈٖ جانچ کی جائے گی اگر مریض پائے جائے جائیں گے تو انھیں اسپتال بھیجا جا ئے گا ورنہ ان کے گھروں پر ہی کو رنٹین کی ہدایت دی جا ئے گی ۔
سر سید احمد انٹر کالج کے پرنسپل شاہد نعیم نے عوام سے اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ ڈبلو ایچ او کے مطابق کو رونا بیماری کے خاتمہ کا آثار مستقبل قریب میں نظر نہیں آرہا ہے اگست اور ستمبر ماہ تک بیماری رفتہ رفتہ ختم ہو نے کی امید لگ رہی ہے 31 مئی کے بعد پر روز ایک لاکھ ٹیسٹ کروانے کا انتطام حکومت نے کیا ہے تب مریضوں کا صحیح اندزاہ لگا یا جاسکتا ہے اس لئے ہم سب خود کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کی گائڈ لائن پر عمل کر تے رہیں ۔فضول خرچ کر نے سے بچیں اپنے پیسے کو بچا کر رکھیں ۔انھوں نے لاک ڈاؤن کی بڑھتی ہو ئی مدتوں سے یقین ہو رہا ہے کہ عید تک لا ک ڈاؤن کھلنے کا کو ئی آثار نظر نہیں آرہا ہے اس لئے عید کو بہت سادگی سے منائیں بلا ضرورت خرید اری سے بچیں اپنے پیسوں کو بچا کر رکھیں شوشل ڈسٹنس کے ساتھ اپنے گھروں میں ہی عبادت کر یں اپنے پڑوس کے غریبوں کا خاص خیال رکھیں جو یقینا پریشان حال ہیں لیکن وہ شرم و حیاء کی وجہ سے اپنی پریشانی کو کسی سے نہیں کہتے ہیں ایسوں کے ماتھے پر پریشانی میں ہو نے والی نمایاں لکیروں کو بھانپ کر خاموشی کے ساتھ ان کی مدد کریں نام اور شہرت سے بچیں اللہ کی رضاء کے لئے مددکریں اور غریبوں کی مدد کی خاطر قدم بڑھا ئیں

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں