تازہ ترین

بدھ، 6 مئی، 2020

ملک بھر میں مرکزی حکومت کی جانب سے سی اے اے کے خلاف پرُ امن احتجاجیوں پریو اے پی اے، این ایس اےمقدمات لگا کر گرفتار کرنے کیخلاف مسلم یوتھ لیگ کارکنوں کا احتجاج

نظام آباد(یو این اے نیوز 6مئی 2020) انڈین یونین مسلم لیگ کی نوجوانوں کی تنظیم مسلم یوتھ لیگ (ایم وائی ایل) کی جانب سے آج ملک بھر میں مرکزی حکومت کی جانب سے سی اے اے کے خلاف پرُ امن احتجاجیوں پریو اے پی اے(ان لا فل ایکیٹیوٹیز پروینشن ایکٹ)، این ایس اے (نیشنل سیکوریٹی ایکٹ) مقدمات لگا کر گرفتار کرنے کیخلاف نظام آباد (تلنگانہ)، ملک بھر میں احتجاج منظم کیا گیااور ملک بھر سے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ایک مکتوب روانہ کیا گیا جس میں مسلم کارکنوں اور مسلم دانشور، طلباؤں کیخلاف یو اے پی اے اور این ایس اے کے مقدمات لگانے پر سخت رد عمل ظاہر کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ صفورہ زرغار(پی ایچ ڈی) جو کہ تین ماہ کی حاملہ ہے اور جواہر لال نہرو کے طلباء عمر خالد اور میناریٹی کمیشن کے چیرمین ظفر الاسلام خان اور دیگرپر یو اے پی اے جیسے سنگین مقدمات ہٹانے اور ان مقدمات کے تحت جن طلبہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ایم آئی ایل کے قائدین نے مرکزی حکومت کو بتایا کہ یہ یو اے پی اے کا قانون پرُ امن سی اے اے کیخلاف آواز اٹھانے والی اقلیتی تنظیموں کو دبانے کی ایک سازش ہے اور مسلم یوتھ لیگ کسی ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بناکر ایسے سنگین یو اے پی اے اور ناسا جیسے مقدمات لگانے کے خلاف شدید احتجاج کرتی ہے اور ایک مخصوص طبقہ کو نشانہ بنا نا ایک تشویشناک بتایا ہے۔ مسلم یوتھ لیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے دانشور حضرات، طلباء اور احتجاجیوں کو نشانہ بنانے سے حکومت باز آجائیں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقلیتوں کے دستوری حقوق کا تحفظ کریں اور مطالبہ کیا کہ سابق سپریم کورٹ جج کی صدارت میں ایک خصوصی کمیشن قائم کرتے ہوئے دہلی فروری 2020 میں ہوئے فسادات کی تحقیقات کی جائے

 اور اس میں ملوث آر ایس ایس سے تعلق رکھے والے شرپسند عناصر کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ مسلم یوتھ لیگ نے امید ظاہر کی کہ وہ مرکزی حکومت قومی یکجہتی کو برقرار رکھے گی اورملک میں ہم آہنگی کا تحفظ کرے گی۔ ایسے صورتحال میں جب کہ ملک کوویڈ 19 سے مقابلہ کرنے کیلئے اس وقت ایک مثبت اتحاد کی ضرورت ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ تلنگانہ اور نظام آباد کے قائدین شیخ فاروق، شیخ عمران، مسلم لیگ کے قائدین عبدالغنی، شیخ مجاہد، ایم اے نعیم و دیگر موجود تھے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad