تازہ ترین

جمعرات، 7 مئی، 2020

تبلیغی مرکز نظام الدین سے آئے قصبہ کے تین جماعتی لوگوں پر مقدمہ درج

لواحقین نے ڈی،ایم،ایس،پی سے کارروائی نہ کر نے کی اپیل کی 
بھوگاؤں،مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز7مئی2020) قصبہ سے وتھانہ حلقہ کے تحت آنے والے گرام چھاچھا کے جماعتی لوگوں پرمقدمہ کی کارروائی کر دی گئی ہے۔جس سے قصبہ میں اور جماعتی لوگوں میں ہلچل پیدا ہو گئی۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ مقدمہ کا کوئی جواز نہیں بنتا،کوئی ایسی غلطی نہیں کی گئی ہے،جس سے ان پر مقدمہ لکھا جائے۔واضح رہے تبلیغی مرکز حضرت نظامالدین سے واپس آنے والے لوگوں پر ضلع انتظامیہ نے مقدمہ درج کیا ہے۔جبکہ تینو جماعتی کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو ضلع انتظامیہ نے کافی وقت پہلے سے ہی کوارنٹین کے لئے رکھا ہوا ہے،جو آج تک کوارنٹین میں ہی ہیں۔اہل خانہ نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان پر مقدمہ درج نہ کیا جائے۔کیونکہ وہ تینوں لوگوں کی رپوٹیں بھی نگیٹیو ہیں۔

بدھ کے روز جیسے ہی یہ خبر اخبارات کے ذریعہ معلوم ہوئی کہ، محمد فیض ولد محمد راشد، ساکن محلہ کریانیم،و گرام چھاچھا کے رہائشی عبد الرحمن ولدمحمد عین الدین،مفتی زاہد قاسمی تبلیغی مرکز سے لوٹنے کے بعد اپنے علاقے میں گھومتے رہے اور انتظامیہ کو اطلاع نہیں دی،اسی بنیاد پر ان تینوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ اطلاع پاکر قصبہ و اطراف کے مسلم سماج میں فکر مندی پیدا ہوگئی،اہل خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تینوافراد ٤/ اپریل سے ضلع انتظامیہ کی طرف سے قرنطین کئے گئے ہیں،اور تینوں کی اب رپورٹیں بھی منفی آئی ہوئی ہیں۔ لواحقین نے ضلع مجسٹریٹ، پولس سپرنٹنڈنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ مقدمی درج نہ کریں،وہ بے گناہ ہیں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad