یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعے دیا گیا بیان شرمناک، کہا تبلیغی جماعت کو کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دینا کسی بھی طرح درست نہیں،
بارہ بنکی ,گذشتہ دن یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے ذریعے دئے گیے بیان کہ "تبلیغی جماعت کورونا پھیلاؤ کی ذمہ دار ہے" کہ پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاری عطاء الرحمن ندوی بلھروی نے کہا کہ تبلیغی جماعت کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دینا کسی بھی طرح درست نہی،
کورونا وائرس کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں ہوتا لہٰذا اس کے پھیلاؤ کو کسی فرقے یا گروہ سے جوڑنا درست نہیں، ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں، ایسی باتیں کرنے والے نفرت کے سودا گر اور دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور انسانیت سے ان کا کوئی تعلق نہیں،
انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے موقف کا اظہار کرچکے ہیں میرا ان سے مطالبہ ہیکہ کورونا وائرس کو مذہب اور طبقہ سے جوڑ کے دیکھنے والوں کیخلاف کارروائی کریں
قاری عطاء الرحمن نے کہا کہ شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ سب کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں یہ انکی ذمہ داری ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں