تازہ ترین

اتوار، 3 مئی، 2020

غازی پور: لاک ڈاؤن کے بیچ اذان پر روک سے بھڑکا اترپردیش پولیس کا اہلکار،کہا یوگی کو گولی مار دو ،ہوئی کاروائی

غازی پور۔(یو این اے نیوز 3مئی 2020) اتر پردیش پولیس نے کہا ہے کہ تنویر خان کے بارے میں ضروری کارروائی کی جائے ، جس نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو گولی مارنے کے لئے سوشل میڈیا پر لکھا تھا۔  تنویر خان سے متعلق معاملہ اس لئے بھی زور پکڑ رہا ہے کیونکہ وہ خود اترپردیش پولیس میں ملازم ہیں

گزشتہ جمعرات کو تنویر خان کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی۔  اس میں ، انہوں نے لکھا تھا کہ رمضان میں آذان نہیں ہورہی ہے ، لہذا یوگی کو گولی مار دی جانی چاہئے۔  جس کے بعد انکی  پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔

 اس ٹویٹ کے جواب میں ، غازی پور پولیس نے ضروری کارروائی کے لئے سائبر سیل کو معلومات فراہم کرنے کے لئے کہا ہے۔واضح رہے پولیس اہلکار تنویر خان نے لکھا-اذان نہیں ہو رہی  ، یوگی کو گولی مار دو

 کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ، ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے درمیان مسلمانوں کے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوگیا ہے۔  مختلف ریاستوں کی حکومتیں نمازیوں  سے اپیل کررہی ہیں کہ وہ گھر پر ہی نماز پڑھیں سماجی دوری بنائیں رکھیں، وہیں غازی پور میں اذان پر پابندی لگانے کی بات سامنے آئی ، جسے لیکر غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھا کہ جب اذان پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے بیج ہورہی ہے، تو غازی پور میں پابندی کیوں ہے جبکہ یہاں کے لوگ پوری طرح سے   لاک ڈاؤن اور معاشرتی فاصلے پر عمل پیرا ہیں۔  اسی کو لیکر پولیس اہلکار تنویر خان کی پوسٹ سامنے آگئی۔

 غازی پور پولیس کا ٹویٹ  نماز اور اذان کی ہدایات سے مشتعل ، تنویر خان نامی شخص نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو گولی مارنے کے لئے سوشل میڈیا پر بات کہی۔

 تنویر خان نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا ، دلدار نگر اور پورے کام سرور میں اذان نہیں ہورہی ہے۔  یوگی کو گولی مارو دو۔۔۔۔کو،  اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی تنویر خان نے اپنا اکاؤنٹ غیر فعال کرلیا ہے لیکن کچھ لوگوں نے ٹویٹر پر اس کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ لیتے ہوئے اتر پردیش پولیس سے اس پر نظر رکھنے کی اپیل کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad