تازہ ترین

بدھ، 6 مئی، 2020

روزہ رکھنے سے جسمانی بیماریاں دور ہو تی ہیں :ڈاکٹر ایاز منصوری

بھوگاؤں ،مین پوری:حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 6مئی 2020)رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھنے سے بیماریوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے ،روز دار کے لئے جنت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں ۔مذہبی رسومات کی اپنی ایک الگ اہمیت ہے۔ سائنس نے بھی ایسی بہت سی مذہبی رسومات کو اپنایا ہے۔ بہت ساری تحقیقوں نے بھی ان کی تصدیق کی ہے۔ان باتوں کا اظہار آج ڈاکٹر ایاز منصوری نے کیا ،انہو نے مزید کہا کہ مذہب اسلام کا ایک اہم رکن روزہ رکھنا بھی ہے۔ڈاکٹر ایاز منصوری کہتے ہیں کہ در حقیقت تمام مذاہب میں بہت سی مذہبی رسومات ہیں، جنہیں سائنس دان بھی تسلیم کرتے ہیں ، لیکن مذہب سے جڑے رہنے کی وجہ سے لوگ اس طرح کی رسومات کی ایمانداری سے پیروی کرتے ہیں۔ منصوری کے مطابق اس طرح کی رسومات موسم، آب و ہوا، صحت اور نفسیات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بنائی گئیں۔ 

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بھی انہی میں سے ایک ہے۔ڈاکٹر ایاز منصوری نے کہا کہ ہالینڈ کا پادری یلف۔ ذیابیطس، دل کے مریضوں، پیٹ اور سانس کی بیماریوں کے شکار افراد کے لئے گول نے ایک ماہ تک روزہ رکھا اور وہ سب صحت مند ہوگئے۔ انگلینڈ اور جرمنی میں ایسی بہت ساری تحقیقوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ روزا رکھنے سے آنکھ، ناک، کان ،اور تمام جسمانی بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔منصوری کا کہنا ہے کہ بدلتے حالات کے تحت لوگ صحت کے تئیں زیادہ بیدار رہنے لگے ہیں ،اب روزہ افطار کے وقت تیل اور مصالحوں سے تیاراشیاء کم استعمال کرتے ہیں ۔ پھلوں اور سبز سبزیوں کا استعمال زیادہ ہے کرتے ہیں ۔ در حقیقت روزہ رکھنے کا مطلب برائی سے دور رہنا ہے۔نیک کاموں کی طرف زیادہ سے زیادہ متوجہ ہو نا ہے ،روزہ کے دوران یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ کسی کی بھی برائی نہ کی جائے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad