نئی دہلی(یو این اے نیوز 9اپریل 2020) ہندوستانی ریلوے نے جمعرات کے روز ان تمام میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے بعد 15 اپریل سے ٹرینیں پھر سے شروع کردیں جائیں گی ریلوے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت ریلوے نے لاک ڈاؤن کے بعد نہ ہی مسافروں کے لئے ٹرین چلانے اور نہ ہی مسافروں کےلئے کوئی پروٹوکال جاری کیا ہے ، جیسا کہ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ ریلوے نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں مسافر خدمات دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں قیاس آرائی کرنا قبل از وقت ہوگا
بیان میں کہا گیا ہے کہ ریلوے مسافر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی فیصلہ لیا جائگا تمام متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ کچھ میڈیا کے ذریعہ دکھائی جانے والی گمراہ کن خبروں پر دھیان نہ دیں۔ ریلوے نے کہا کہ جب اس سلسلے میں فیصلہ لیا جائے گا تو تمام متعلقہ افراد کو اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
در حقیقت ،بھارتیہ ریلوے کی تنقید کچھ نامہ نگار کی بے بنیاد رپورٹس کرنے کے بعد آئی ہے رپورٹس میں کہا گیا ہیکہ بھارتیہ ریلوے نے 14اپریل کے بعد ٹرین کی خدمات شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے مسافروں کی تھرمل اسکریننگ ہوگی ، ٹرین کے چلنے سے 4 گھنٹے قبل مسافروں کو اسٹیشن آنا ہوگا۔معلوم رہے کہ بھارتی ریلوے نے 24 مارچ سے 14 اپریل تک کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے تمام طرح کی ٹرینوں کی خدمات معطل کردی ہیں۔ خصوصی مال بردار اور خصوصی پارسل ٹرینیں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہیں۔
ریلوے نے تمام ضروری اشیاء کی تیزی سے فراہمی کے لئے خصوصی پارسل ٹرینوں کے لئے ٹائم ٹیبل بھی تیار کرلیے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ، حکومت نے 14 اپریل تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ دراصل کورونا وائرس ایک متاثرہ شخص سے دوسرے میں پھیلتا ہے۔ لہذا ، یہ ضروری ہے کہ لوگ معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ فی الحال تمام ریاستوں نے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔ اس کے پیش نظر ، ریلوے نے اپنی ٹرین خدمات کو بھی 14 اپریل تک معطل کردیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں