تازہ ترین

منگل، 7 اپریل، 2020

جون پور شہر میں 38 سالہ مسلم نوجوان کا دن دھاڑے گولی مار کر قتل ،یوگی پولیس کے پھولے ہاتھ پاؤں

جونپور ۔(یو این اے نیوز 7اپریل 2020)جونپور شہر کوتوالی حلقہ کے محلہ پرانی بازار رہائشی عزیز اللہ عرف جل اللہ قریشی کا منگل کےروز 11بجے دن میں مسلح افراد نے  تابڑتوڑ فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

 اطلاع پاتے ہی موقع واردات پر پہنچی پولیس نے 38 سالہ مقتول عزیز اللہ قریشی کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔مقتول کے اہل خانہ نے بتایا کی ایک دن قبل موبائل کولیکر کسی نامعلوم فرد کے ساتھ کہا سنی ہوئی تھی ۔ایس پی اشوک کمار نے بتایا کہ مقتول شوٹر تھا 

۔جن پر کئی معاملے کو لیکر  کیس بھی درج ہے ۔زمین کے خرید وفروخت کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے فی الحال پورے معاملے کی کئی پہلو سے جانچ کی جارہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad