جون پور: (یو این اے نیوز 16اپریل 2020)گورہ باد شاہ پور کے چورسند گاؤں میں گندم کی مڑائی کرتے ہوئے ٹریکٹر میں آگ لگ گئی۔ وہیں دوسری طرف مچھلی شہر کے پراہت گاؤں میں کھیت میں گندم کی کھڑی فصل جل کر راکھ ہوگی۔ چورسند تڑیا گاؤں کے رہائشی رمجیت موریہ کے ٹریکٹر سے مٹری دیوی کے یہاں گندم کی کٹائی کی جارہی تھی۔
ٹریکٹر سے نکلی چنگاری سے آگ لگنے کے باعث گندم کا بوجھ جل گیا۔ گندم کے ساتھ ہی آگ ٹریکٹر میں بھی لگ گئی۔ موقع پر پہنچے فائر اسکواڈ نے آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک زیادہ تر ٹریکٹر کا حصہ جل چکا تھا۔
اسی طرح پارہت کے رہائشی پورناماسی نے اپنے 13 بسوہ کھیت میں تیار گندم کی فصل کو بوجھ باندھ کر رکھا تھا بدھ کی رات نامعلوم وجوہات کی بنا پر پورا گندم آگ کی زد میں آنے سے جل کر راکھ ہوگیا ریونیو اہلکار موقع پر پہنچکر آگ سے ہو ئے نقصان کا تخمینہ لگا کر رپورٹ تیار کی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں