مین پوری پوری .حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 16اپریل 2020)- ضلع مجسٹریٹ مہیندر بہادرسنگھ نے افسران کے ساتھ دیر رات تک چلی میٹنگ میں کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں تمام افسران کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی رکھنیچاہئے،اورلاک ڈاؤن مکمل طور پر نافذ ہونا چاہئے،
کوئی بھی شخص گھر سے باہر نہیں نکلے، علاقے میں کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں، سختی سے لاؤک داؤن کیپاسداری کرانا چاہئے۔ایک کلومیٹر کے علاقے میں مکمل نقل و حرکت بند کردینی چاہئے، دوکانیں بھی مکمل طور پر بند رہیں۔سبھی افسران کومتحد ہوکر کام کرنا چاہئے۔ کورونا پوزٹیو آنے والے لوگوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں آنے والے افراد کو نشان زد کرکے فہرست کو تیارکریں۔مشکل ترین کام ہے مگر کامیابی محنت پر ہی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ضلع کو اس مرض سے محفوظ رکھنا ہے۔ہر ایک شخص کو اس مہلک بیماری سے بچانا ہے۔ لہذا تمام افسران کو آپس میں ہم آہنگی پیدا کرنی چاہئے اور بحرانی کیفیت کے تحت کام کرنا چاہئے۔
شری سنگھ نے اپنے ماتحتوں سے کہا کہ وہ مشترکہ طور پر کام کرکے اپنے اپنے علاقے میں پینی نظر رکھیں۔لاک ڈاؤن کے دور ان کسی کو پریشانی نہ ہو نے پائے،خصوصاً طعامی ضرورتوں میں۔
ہاٹ سپاٹ کے علاقوں میں سرکاری اہلکاروں کے ذریعہ فراہمی کرائی جائے، جہاں تک ممکن ہو ادویات بھی گھر گھر پہنچائی جائے۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر مین پوری، کرہل کے سٹی ایریا میں صفائی کا خصوصی اہتما م کیا جاناچاہئے۔جراثیم کش دوا،سینیٹازنگ،فاکنگ،وغیرہ کا چھڑ کاؤ کیا جانا چاہئے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ڈپٹی آفیسرز، آفیسرز، بلاک ڈویلپمنٹ افسران سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ہر ضرورت مند فرد کو کسی نہ کسی طریقے سے کھانا پہنچائیں، ڈیوٹی پر مامور افسران، پولیس اہلکار شائستہ ہوں اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرائیں۔ اس میٹنگ میں سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے کمار پانڈے، چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ناگیندر شرما، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر بی رام، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اوم پرکاش، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر، بھوگاؤں، کرہل، گھرور،، کیشنی،کراؤلی، متعلقہ افسران وغیرہ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں