تازہ ترین

جمعرات، 16 اپریل، 2020

پچیس تاریخ سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہورہاہے اس مبارک مہینے میں بھی ہم لاک ڈاؤن پرعمل کرتے ہوئے گھروں میں رہ کرہی عبادت کریں۔تحسین علی

مظفرنگر۔شاہد حسینی۔(یو این اے نیوز 16اپریل 2020)اردوڈیو لپمنٹ آرگنائزیشن کے کو آرڈی نیٹرتحسین علی اساروی نے آج پریس کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عوام کروناوائرس جیسی مہلک بیماری سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں ملک میں لاک ڈاؤن نا فز ہے اپنی صحت کے لئے لاک ڈاؤن پر کلی طور پر عمل کریں 

کرونا سے محفوظ رہنے کایہی واحد راستہ ہے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو ہم مصیبت نہ سمجھیں جیسے کسی مہلک بیماری سے حفاظت کے لئے پرہیز لازمی ہے بس اسی طرح اس وائرس سے محفوظ رہنے کا پرہیز لازم ہے25 تاریخ سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو رہا ہے اس مبارک مہینے میں بھی ہم لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں رہ کر ہی عبادت کریں کرونا سے ہمیں محفو ظ رکھنے کے لئے جو بھی حکومتی اہلکار میدان عمل میں ہے

 ہم اپنا اخلاقی فریضہ اداکرتے ہوئے ان کی عزت کریں جہاں تک ممکن ہو ان کا تعاون کریں اس لئے کہ یہ لوگ ہماری صحت کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں ہمارا سب سے اچھا تعاون یہ ہے کہ ہم اپنے گھر وں سے بغیر کسی مجبوری کے باہر نہ نکلیں یہی ہمارا کرونا سے اہم مقابلہ ہے اسی طرح سے ہم اس کرونا کو مات دے سکتے ہیں ہم سب متحد ہو کر طے کریں کہ لاک ڈاؤن نہیں توڑیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad